عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کشمیر ویلی فروٹ گروورس کم ڈیلرس یونین جو وادی کی تمام فروٹ گروورز ایسوسی ایشنوں کی ایک منتخب تنظیم ہے،نے وادی کے فروٹ گروورس اورڈیلرس ایسوسی ایشن کی طرف سے ملک بھر میں ٹرانسپورٹروں اور ٹرک ڈرائیوروں کی طرف سے ایک قانون سازی کے خلاف دی گئی چکہ جام کال کے حوالے سے بار بار ٹیلی فون کالز موصول ہو رہی ہیں۔ کشمیر ویلی فروٹ گروورس کم ڈیلرس یونین کے چیئرمین اور بشیر احمد بشیرکی طرف سے موصولہ بیان میں کہا گیاکہ اگر حکومت آل انڈیا ٹرانسپورٹرس اور ٹرک ڈرایئوروں کے ساتھ فوری بات چیت پر عمل نہیں کرتی ہے تو اس صورت میں کوئی شک نہیں کہ چکہ جام تمام متعلقہ افراد سے لامحدود مالی نقصانات کا باعث بنے گا تاہم اگر تازہ پھل اورسبزیوں کو فوری طور پر منتقل نہ کیا گیا تو وہ سارا پھل اورسبزیاں خراب ہونگی اور وادی کے میوہ کاشتکار(فروٹ گروورس)اور سبزی ڈیلر جو پہلے ہی گزشتہ کئی سالوں سے کئی وجوبات سے نقصان اٹھا رہے ہیں،پر اضافی نقصانات کا بوجھ پڑے گا۔آل انڈیا ٹرانسپورٹرز اور ٹرک ڈرائیوروں کی طرف سے دی گئی ہڑتال کال کے پیش نظر کرایہ میں بھی اضافہ کا اندیشہ ہے۔