ابوظہبی//متحدہ عرب امارات کے ہوائی کرایوں میں جنوری کے وسط کے بعد 50 فیصد تک کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، زیادہ مانگ والے راستوں پر ہوائی کرایوں میں بڑی کمی کی توقع ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سالانہ شاپنگ فیسٹیول کی وجہ سے دبئی کے کرائے اس وقت 25 سے 50 فیصد زیادہ ہیں۔ٹریول انڈسٹری کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی کرایوں میں 50 سے 60 فیصد تک کمی کی جا سکتی ہے۔ شاپنگ سیزن ختم ہونے پر فضائی کرایوں میں بھی کمی کا امکان ہے۔دبئی میں قائم ایم پی کیو ٹریول اینڈ ٹورازم کے سی ای او میلون پراڈو نے بتایا کہ فضائی کرایوں میں کمی جنوری 2024 کے دوسرے اور تیسرے ہفتے سے نظر آئے گی۔ دنیا بھر سے سیاحوں کی آمد کی وجہ سے اس وقت دبئی کے ہوائی کرایے زیادہ ہیں۔ بڑے ٹور گروپس کی طرف سے کی گئی بڑی بکنگ کی وجہ سے ہوائی کرایے بھی غیر معمولی ہیں۔دبئی میں کام کرنے والے فلپائنی سردیوں کی تعطیلات کے لیے گھر چلے گئے ہیں۔