عظمیٰ نیوز سروس
سانبہ //سماگرا شکشا کے جامع تعلیمی جز کے تحت ایک روزہ ماحول سازی پروگرام گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول وجئے پور میں زون وجئے پور، رام گڑھ اور پورمنڈل کے لئے انعقاد کیا گیا۔اس پروگرام میں خصوصی ضروریات والے بچوں (CWSN) بچوں کے والدین، اساتذہ،وی ای سی اور ارد گرد کے علاقے کے پنچایتی ممبران نے شرکت کی۔اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں ضلع سماگرا شکشا ٹیم، ضلعی کوآرڈی نیٹر آئی ای ڈی اور زونل کوآرڈی نیٹر آئی ای ڈی اور خصوصی تعلیم کے اساتذہ نے اہم کردار ادا کیا۔اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد خصوصی طورپر معذور بچوں کے والدین کو ان بچوں کے فائدے کیلئے خاص طور پر سماگرا شکشا اور حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی مختلف سہولیات کے بارے میں آگاہ کرنا تھا اور ان بچوں کو انکلوسیو موڈ کے ذریعے تعلیم دینے کے لئے فراہم کی جا رہی سہولیات کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔شریک والدین نے انہیں درپیش مختلف مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا اور خصوصی طور پر معذور بچوں کی بہتری کے لئے قیمتی تجاویز دیں۔پروگرام کے دوران، ماہرین نے شرکاء کو سی ڈبلیو ایس این کے بچوں کے فائدے کے لئے حکومت کی اسکیموں کے بارے میں آگاہ کیا جس میں سماگرا شکشا کی طرف سے دیگر بچوں کے ساتھ تعلیم فراہم کرنے کے لئے فراہم کردہ مختلف سہولیات بھی شامل ہیں۔