محمد تسکین
بانہال// جموں سرینگر قومی شاہراہ پر بانہال کے چملواس علاقے میں ایک ٹاٹا موبائل کے حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے جسے ایمرجنسی ہسپتال بانہال میں زیر علاج رکھا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ وادی کشمیر سے جموں کیطرف جانے والی ایک لوڈ کئیریر شالگڑی۔ شیر بی بی ٹنل کو پار کرتے ہی امسٹک سے نیچے لڑھک گئی اور یہ حادثہ جمعہ کی صبح پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کی خبر ملتے ہی بانہال پولیس اور این جی او بانہال والنٹیئرس کے رضاکارجائے حادثہ پر پہنچے اور بچاو کاروائیوں کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس گاڑی میں سوار واحد ڈرائیور زخمی ہوا اور اسے بانہال ہسپتال منتقل کیا گیا۔ انہوں نے زخمی ڈرائیور کی شناخت فیصل احمد ولد سید عبدالسلام ساکنہ چاڈورہ ضلع بڈگام کے طور کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زخمی کی حالت مستحکم ہے۔