عظمیٰ نیوز سروس
کشتواڑ//مشن ڈائریکٹر ڈیری ڈیولپمنٹ، ای آر نریندر سنگھ بالی نے ٹی آر سی کشتواڑ میں وکشت بھارت سنکلپ یاترا کے تحت منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی ۔اس تقریب میں مقامی پی آر آئیز، عام عوام اور ضلعی افسران بشمول اے سی ڈی منوج کمار، جی ایم ڈی آئی سی محمد اشرف، بی ڈی او کشتواڑ سمیت سنگھ اور ڈی آئی او ڈاکٹر کلدیپ کمار، چیف اینیمل ہسبنڈری آفیسر اعجاز حسین کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔اس تقریب کے دوران یاترا کے استقبال کیساتھ ساتھ کئی طرح کی دیگر سرگرمیاں انجام دی گئیں ۔تقریب کی خاص بات میں استفادہ کنندگان نے اسٹیج پر ’میری کہانی میری زوبانی‘کے دوران اپنے تجربات کا اشتراک کیا ۔اس پروگرام میں وہیل چیئرز کی تقسیم، مصنوعی آلات، ابھینادن پتارا، کامیابی حاصل کرنے والوں کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی ۔اپنے خطاب میں مشن ڈائریکٹر ڈیری ڈیولپمنٹ نے یوٹی کی واضح ترقی کی رفتار پر زور دیا۔ انہوں نے اس پیشرفت کو فروغ دینے میں عام عوام اور حکومتی مشینری دونوں کے اہم کردار پر زور دیا۔موصوف نے 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے پر زور دیتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے فعال طور پر اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کی اپیل کی۔