عظمیٰ نیوز سروس
جموں// پاکستان کے زیر اہتمام دہشت گردوں کے ذریعہ سیکورٹی اہلکاروں اور شہریوں کی شہادت کو لے کر شیو سینا یوتھ وینگ کے کارکنوں کی جانب سے صدر گنیش چوہدری کی قیادت میں جمع ہو کر احتجاج کیا ۔کارکنوں نے پاکستان کا پتلا نذر آتش کرنے کیساتھ ساتھ نوجوان نسل کو خراب کرنے اور نوجوانوں کا استحصال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پاکستان کیخلاف نعرے بازی کی ۔اس موقع پر گنیش نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کو جموں و کشمیر کے نہتے شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے سلسلہ میں کارروائی عمل میں لائیں ۔اس موقع پرگنیش چوہدری نے وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ وہ سرحد پار دہشت گردی کے منبع سے سختی سے نمٹیں۔مظاہرین نے کہاکہ منشیات کی تجارت کے ذریعے حاصل ہونے والے منافع کو پاکستان واپس بھیجا جاتا ہے اور پھر جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کی مالی معاونت کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔شیو سینا نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پاکستان کی جانب سے چلائی جارہی دہشت گردی مہم کا واضح جواب دے ۔