عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اپنے جموں و کشمیر دورے کے دوران بدھ کو کہا کہ پونچھ جیسے حملے مستقبل میں روکنے کیلئے میں تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے کیونکہ مرکزی حکومت کیلئے سیکورٹی فورسز کا ہر اہلکار اہم ہے۔
وزیرِ دفاع نے کہا، “میں زخمی ہونے والے فوجی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کروں گا۔ میں آپ کو یقینی دلانا چاہتا ہوں کہ واقعے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ہماری فوج کا ہر اہلکار ہمارے لیے اہم ہے“۔
اُنہوں نے مزید کہا، ”ہم جنگیں جیتیں گے اور دہشت گردی کا بھی خاتمہ کریں گے۔ ہم تمام شہریوں کے دل جیتنے کو یقینی بنائیں گے۔ آپ سب کے کندھوں پر بہت بڑی ذمہ داری ہے، اور اس کے لیے ہم ہمیشہ آپ کے شکر گزار رہیں گے“۔
بتادیں کہ راج ناتھ سنگھ جموں و کشمیر میں سیکورٹی صورتحال اور پونچھ راجوری میں موجودہ سیکورٹی منظر نامے کا جائزہ لینے کیلئے بدھ کو جموں پہنچے۔
21 دسمبر کو بفلیاز علاقے میں ملی ٹینٹوں کے حملے میں فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد وزیرِ دفاع نے جموں کا دورہ کیا۔
22 دسمبر کو سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں اٹھائے جانے کے چند گھنٹوں بعد مبینہ طور پر حراست میں مارے گئے ہر شہری کے خاندانوں میں سے چھ افراد، بدھ کو وزیر دفاع سے ملاقات کے لیے راجوری شہر پہنچے۔
خاندانوں میں سے ایک کے ایک رکن نے بتایا کہ انہیں پونچھ ضلع کے بفلیاز علاقے کے قریب ٹوپا پیر گاو¿ں میں ان کے گھروں سے انتظامیہ کی طرف سے فراہم کی گئی گاڑیوں میں لایا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقامی تحصیلدار اور ایس ایچ او ہمارے ساتھ ہیں۔