سرینگر// سری نگر کے لاوے پورہ علاقے میں بدھ کو قومی شاہراہ پر ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے سری نگر کے لاوے پورہ علاقے میں ہائی وے پر ایک گیس سلنڈر کے اندر چھپائے گئے ایک دیسی ساختہ بم کا سراغ لگا کر اسے ناکارہ بنا دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ای ڈی کا پتہ لگانے کے فوراً بعد بی ڈی ایس کو بلایا گیا اور اس کے مطابق اسے بغیر کسی نقصان کے ناکارہ بنا دیا گیا۔
دوسری جانب پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
لاوے پورہ سری نگر میں آئی ای ڈی برآمد
