شیخ ولی محمد
اس وقت اکثر و بیشتر اسکولوں میں ذریعہ تعلیم Medium of Education انگریزی زبان ہے ۔ انگریزی مضمون کے علاوہ سائینس ، سوشل سائینس ، ریاضی، کمپیوٹر سائنس وغیرہ جیسے اہم مضامیں انگریزی زبان میں پڑھائے جاتے ہیں ۔ اس طرح اگر بچے کی انگریزی زبان اچھی ہو تو وہ دیگر مضامین کو بھی اچھی طرح سمجھ سکے گا۔ اس کے برعکس اگر اسکی انگریزی زبان پر دسترس نہ ہو تو نصاب میں شامل دیگر مضامین کو سمجھنے میں اسے دقت ہوگی ۔ لہذا وقت کی اس اہم ضرورت کو مدّنظر رکھتے ہوئے بچوں کو انگریزی سکھاتے وقت اساتذہ کو تمام ضروری اقدامات اُٹھانے چاہیے ۔گذشتہ ہفتہ کے مضموں میں اردو زبان کو سکھانے کے سلسلے میں کئی مفید چیزوں اور کارآمد سرگرمیوں کا کا ذکر کیا گیا ۔ انگریزی زبان کی تدریس کیلئے بھی ان چیزوں کو ذہن میں رکھا جائے ۔ اس کے علاوہ درج ذیل اضافی چیزوں کی طرف بھی دھیان دیا جائے :
۱ ۔انگریزی زبان کو موثر بنانے کیلئے اسے قریب ترین ماحول سے جوڑا جائے ۔ بچہ جو کچھ کلاس یا کلاس سے باہر دیکھتا ہے اسے بیان کرنے کا موقع فراہم کیا جائے ۔
۲ ۔بچوں کو وہ تصاویر دکھائی جائیں جو عام ہو جیسے Cow , Man , Pen , Book , Treeوغیرہ۔
۳ ۔انفرادی اور اجتماعی طور Songsاور Poems کو گانے کا ماحول فراہم کیا جائے اور اس دوران بچے Actions کا بھی استعمال کریں ۔
۴ ۔کلاس میں ابتدائی گریڈ کے بچوں سے آسان سوالات پوچھے جائیں جیسے What is your name ? ، How are You ?، وغیرہ ۔
۵ ۔معیار کے مطابق قصے اور کہانیوں Storiesکو پڑھنے کا ماحول بنایا جائے ۔ کسی Storyکو پڑھنے کے بعد اس کے متعلق بچے سے آسان سوالات پوچھے جائیں ۔ جوابات کے
لیے انگریزی زبان ہی معیار نہ بنایا جائے ۔
۶ ۔ابتداء سے ہی Alphabets کا صحیح تلفظ کی طرف دھیان دیا جائے ۔
۷۔ ساتھ ساتھ زبان کے گرائمر کے مختلف حصوں کی بات کی جائے ۔ جیسے Noun، Verb، Pronouns ، Adjectivesوغیرہ ا ن چیزوں کو سکھانے کے لیے اساتذہ کلاس
میں عملی طور اظہار کریں ۔ جیسے Copy , Pen , Book , Boy , Board وغیرہ Noun ہیں ۔ اسی طرح جب بچہ کوئی چیز لکھ رہا ہو تو اس کے ( Verb) کااظہار کیا جائے ۔
۸ ۔اخبارات ، پوسٹرس ، لیبلز (Labels)کا مطالعہ کیا جائے ۔
۹ ۔کلاس میں انگریزی سکھانے کے وقت بچے زیادہ تر بات چیت انگریزی میںکریں ۔ ان کی ٹوٹی پھوٹی زبان کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔
۱۰ ۔انگریزی زبان سیکھنے کیلئے چارٹس ، پوسٹرس ، چلڈرن بکس Children Books کا بھر پور استعمال کیا جائے ۔
۱۱ ۔بچوں کے سامنے Cartoons ، Pictures ، Comic Strips ، کو لاکر انہیں ان چیزوں کے بارے میں پوچھا جائے ۔
۱۲ ۔نصابی کتاب اور روزمرہ زندگی سے جڑے ہوئے سوالات کو اُبھارنے کا ماحول پیدا کیا جائے ۔
۱۳ ۔ آزادانہ ماحول میں اپنے فیملی Family تفصیلات بیان کرنے کیلئے بچے کو موقع دیا جائے ۔
۱۴ ۔نئے نئے الفاظ سے متعارف ہونے کیلئے بچے Crossword Puzzles،Word Chain وغیرہ کا استعمال کریں ۔
۱۵ ۔تخلیقی صلاحیت کو اُبھارنے کیلئے مختلف سرگرمیوں میں طلبہ کی شرکت کو یقینی بنایا جائے ۔ جیسے سکول ، کلاس ، گھر وغیرہ کے بارے میں چند Sentences لکھیں ۔
۱۶ ۔اپر پرائمیری کے طلباء اپنے بارے میں Miniautobiography لکھ سکتے ہیں ۔
۱۷ ۔English Newsسننے کیلئے ریڈیو اور T.Vکا استعمال کیا جائے ۔
۱۸ ۔English Movies، Serials ، Educational Documentriesکو Watch کیا جائے ، اس بارے میں بچے کا ردعمل بھی سُنا جائے ۔
۱۹ ۔کسی Event/ واقعہ کو بیان کرنے کیلئے بچے سے کہا جائے اور اس کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔
۲۰ ۔Stories ، Poemsاور دیگر Lessons کا خلاصہ بچہ اپنی زبان میں بیان کریں ۔
۲۱ ۔مختلف تحریروں جیسے Messages ، Notices ، Letters ، Report ، Biography، Diary Entry وغیرہ کو سمجھنے کی کوشش کی جائے ۔
۲۲ ۔نصابی کتاب کے سوالات کے متعلق بحث کرکے زبانی اسے پیش کیا جائے اور بعد میں طلباء اسے قلمبند کریں ۔
۲۳ ۔Dialogueمیں طلباء کی شرکت کو یقینی بنایا جائے ۔
۲۴ ۔مارنگ اسمبلی ، Debates ، Seminarsکیلئے کسی منتخب عنوان پر تقریر کرنا ۔
۲۵ Critical Thinking کا استعمال کرکے کسی مسئلہ کے بارے میں حل یا کوئی تجویز دینے کیلئے بچوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے ۔
۲۶۔Quotations، Sayings اور Proverbsکا تجزیہ کرنا ۔
۲۷۔ On Spot Competitionsمیں حصہ لینا ۔
۲۸۔ بچوں کا انگریزی نیوز پیپر کا مطالعہ کرنا اور اس کے لیے کوئی مضمون تحریر کرنا ۔
۲۹ ۔کسی کتاب پر تبصرہ کرنا ۔ Book Reveiw.
۳۰۔Language Laboratory کی سیر کرنا۔
[email protected]