عظمیٰ ویب ڈیسک
رام بن// وادی کشمیر کو ملک کے ساتھ ملانے والی جموں سرینگر قومی شاہراہ رام سو علاقے میں سڑک کا حصہ ڈھہ جانے کے بعد گاڑیوں کی دو طرفہ آمد ورفت کیلئے بند کر دی گئی ہے۔
ایس ایس پی ٹریفک قومی شاہراہ نے بتایا کہ ہنگنی، رامسو میں سڑک کا حصہ ڈھہ جانے کی وجہ سے جموں سری نگر قومی شاہراہ پر دونوں طرف سے ٹریفک کی آمد و رفت روک دی گئی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ٹریفک کنٹرول یونٹ سےتصدیق کے بغیر قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ سرینگر لداخ شاہراہ پر ٹریفک آمدورفت برفباری کی وجہ سے تاحال بند ہے تاہم مغل روڈ پر ٹریفک بلا حلل جاری ہے۔