عظمیٰ ویب ڈیسک
رام بن// وادی کشمیر کو ملک کے ساتھ ملانے والی جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک آمد ورفت آئندہ 21 اور 22 دسمبر کو جزوی طور پر بند رہے گی۔
ٹریفک پولیس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، ” جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ضروری تعمیراتی کام کی وجہ سے 21 اور 22 دسمبر 2023 کو قاضی گنڈ سے جموں کی طرف رات 9بجے کے بعد گاڑیوں کی نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہوگی، نگروٹا (جموں) سے 7 بجے کے بعد کسی بھی قسم کی ٹریفک آمد ورفت کی جازت نہیں دی جائے گی، رات 8 بجے کے بعد ادھم پور سے سری نگر کی طرف کسی بھی قسم کے ٹرانسپورٹ کی اجازت نہیں دی جائے گی”۔
اُنہوں نے بتایا کہ صبح 6 بجے ٹریفک آمدورفت کی اجازت نہیں ہو گی۔
پولیس نے مزید بتایا، ”ایم این بی 19 پر گرڈروں کو چالو کرنے اور ٹنل-5 میں وینٹیلیشن/جیٹ پنکھے لگانے کے پیش نظر عام آبادی/مسافروں/ڈرائیوروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ٹریفک آمدورفت پر جزوی قدغن لگائی گئی ہے“۔
ٹریفک پولیس نے لوگوں اور ٹرانسپورٹروں کو ایڈوائزری پر عمل کرنے کی تلقین کی ہے۔