عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز کے افسروں کی ٹیم جس کی قیادت جوائنٹ ڈائریکٹرشی۔ پنکج اتری کررہے تھے ،نے کل میسرز فارکو جیولرز، ہری سنگھ اسٹریٹ، لال چوک، سری نگرکی تلاشی لی۔ تلاشی اور ضبطی کی کارروائی کے دوران، ہال مارک کے بغیر زیورات اور اس کے ساتھ جعلی HUID پکڑے گئے۔BIS جموں و کشمیر برانچ آفس کی طرف سے BIS ایکٹ، 2016 کے تحت مجرموں کے خلاف کارروائی شروع کی جا رہی ہے۔ اس کارروائی کی سزا 1 سال تک قید یا جرمانے کی سزا ہے جو کم از کم ایک لاکھ روپے ہے۔BIS نے 01.04.2023 سے سونے کے زیورات پر HUID کا استعمال لازمی کر دیا ہے۔ کئی بار دیکھا گیا ہے کہ جعلی HUID کے ساتھ یا ہال مارک کے بغیر زیورات عام صارفین کو بھاری منافع کے لیے فروخت کیے جا رہے ہیں۔ لہذا، لوگوں کو بی آئی ایس کیئر ایپ کے ذریعے خریداری سے پہلے سونے کے زیورات کی اصلیت معلوم کرنی چاہیے۔