عظمیٰ نیوز سروس
سری نگر// ضلع سرینگر کے باغبانی محکمہ کی جانب سے منگل کو MIDH اسکیم کے تحت ایک روزہ تربیتی/ آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ناظم باغبانی کشمیرغلام رسول میر نے تربیتی پروگرام کی صدارت کی۔بیداری کیمپ میں ضلع سری نگر کے PRIs سمیت 100 سے زائد باغبانوں نے حصہ لیا۔ ڈائریکٹر ہارٹی کلچر کشمیر نے موڈیفائیڈ ہائی ڈینسیٹی پلانٹیشن اینڈ ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام (HADP) کے خصوصی حوالے سے باغبانی کی اسکیموں کا مجموعی منظر پیش کیا۔ انہوں نے باغبانوں پر زور دیا کہ وہ باغبانی کی اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں۔