عظمیٰ نیوز سروس
جموں //ریشپال ورما سابق وائس چیئرپرسن (ایم او ایس) اور نیشنل سکریٹری بی جے پی او بی سی مورچہ کی سربراہی میں او بی سی تنظیم کا ایک وفد مرکزی وزیرپی ایم او ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقی ہوا اور جموں و کشمیر میں او ایس سی کے نام کو او بی سی میں تبدیل کرنے کی کوششوں کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ڈیپوٹیشن نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کودیگر مسائل اور مانگوں کے بارے میں آگاہ کیا جس میں چار ذاتوں یعنی کمہار، نائی، تیلی اور دھوبی کے خلاف درج شق ’صرف دیہی‘کو حذف کرنا شامل ہے۔ ڈیپوٹیشن نے بتایا کہ اس سلسلے میں حکومت جموں و کشمیر کی طرف سے پہلے ہی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور اسے اپ ڈیٹ کرنے اور ضروری کارروائی کے لئے 0n 24/10/23 کو سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت کو بھیجا گیا ہے۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ٹیم کو اس مسئلے کے جلد حل کے لئے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔بعد ازاں، او بی سی تنظیموں کے تمام نمائندوں نے جموں و کشمیر کے او بی سی کے تین دہائیوں سے زیر التوا مسئلے کو حل کرنے میں وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی قیادت والی بی جے پی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔