عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن جموں (ڈی ایس ای جے) نے پیر کو خطے کے سمر زونز کیلئے 26 دسمبر سے 04 جنوری 2024 تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
ڈی ایس ای جے نے ایک حکم نامے میں کہا ہے کہ جموں صوبہ کے سمر زون کے تمام سرکاری سکولوں اور تسلیم شدہ نجی سکولوں میں 26 دسمبر سے 04 جنوری 2024 تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔
حکم نامہ میں کہا گیا ہے،”تمام اساتذہ چھٹیوں کے دوران طلباءکی کسی بھی آن لائن رہنمائی کے مطالبے پر دستیاب رہیں گے”۔