عاصف بٹ
کشتواڑ// ضلع کشتواڑ کے مغل میدان علاقے میں پیر کی دوپہر سڑک کے تعمیراتی کام کے دوران گرآئے پتھروں کی زد میں آ کر ایک شخص کی موت واقع ہو گئی ہے، جس کے بعد متوفی کے اہلِ خانہ نے احتجاجی مظاہرے کئے۔
ذرائع نے بتایا کہ مغل میدان کے سنگم بتی کے قریب قومی شاہراہ 244 کی کشادگی کا کام جاری ہے، جس دوران ایک پتھر گرنے سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ہے، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ اسے فوری طورعلاج کیلئے نزدیکی طبی مرکز منتقل کیا گیا جہاں اسے ڈاکٹروں نے مردہ قرارددے یا۔ متوفی کی شناخت مکھنا ولد سلطان احمد ساکنہ ملواڈ مغل میدان کے طور ہوئی ہے۔
واقعے کے فوری بعد مقامی لوگوں و متوفی کے لواحقین نے قومی شاہراہ کو بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
لواحقین نے الزام لگایا کہ سڑک تعمیر کررہی کمپنی کی لاپرواہی کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ہے۔انھوں نے فوری طور اس معاملت کی اعلیٰ سطح تحقیقات کا مطالبہ کیا اور لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کی مانگ کی۔