عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں و کشمیر حکومت نے پیر کو انتظامیہ کے مفاد میں تین جے کے اے ایس افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کا حکم دیا ہے۔
اس سلسلے میں جی اے ڈی کی طرف سے جاری ایک حکم نامہ کے مطابق، ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں ایس ٹی او، سٹیٹ ٹیکس انفورسمنٹ (نارتھ) اودھم پور پیونیکا مرواہا (جونیئر سکیل جے کے اے ایس) کا تبادلہ کر کے جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ میں انڈر سیکرٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر، ہندواڑہ روبیہ افروز انقلابی (جونیئر سکیل جے کے اے ایس) کا تبادلہ کرکے جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ میں انڈر سیکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
فنکشنل مینیجر، ڈی آئی سی، اودھم پور ناصر احمد (جونیئر سکیل جے کے اے ایس) کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور ان کی مزید پوسٹنگ کے لیے انہیں محکمہ اطلاعات کے سپرد کر دیا گیا ہے۔