عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// سرینگر کے مضافات میں واقع زیوان میں انڈو تبتی بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے ہیڈکوارٹر کی ایک بیرک میں زبردست آگ بھڑک اٹھی، جس سے املاک کو بھاری نقصان پہنچا۔
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز نے بتایا کہ آئی ٹی بی پی کی ایک بیرک میں گزشتہ شام آگ بھڑک اٹھی، جس میں بڑی مقدار میں خیمے، بلٹ پروف جیکٹس، ہیلمٹ اور دیگر اشیاءکو بڑے پیمانے پر شدید نقصان پہنچا۔
انہوں نے بتایا کہ آگ ہفتہ کی شام بھڑک اٹھی تھی اور قریب 7 بج کر 19 بجے قریب کے فائر ٹینڈرز کو جائے حادثے پر پہنچایا گیا۔بھڑکتے شعلوں کو بجھانے میں کئی گھنٹے لگے ۔
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے اہلکار نے بتایا کہ بیرک میں رکھے گئے سامان کو ITBP سالانہ امرناتھ یاترا کے دوران استعمال کر رہی تھی۔
آتشزدگی کے ایک الگ واقعے میں سری نگر کے مضافات میں واقع درہ ہروان میں آج صبح بھی کئی ڈھانچوں کو نقصان ملا۔