عظمیٰ نیوز سروس
جموں //بی جے پی کے سینئر لیڈر اور جے ایم سی کے سابق کونسلر سنجے کمار بارو نے پی ڈبلیو ڈی کے عہدیداروں اور مقامی بی جے پی لیڈروں کے ساتھ جموں ویسٹ اسمبلی حلقہ کے تالاب تلو علاقے میں واقع کملا محل اور وزیر لین، بوہری کے قریب حضوری باغ میں میکاڈمائزیشن کا معائنہ کیا۔اس موقع پرسنجے بارو نے کہا کہ گزشتہ 9 سالوں کے دوران ملک کے لوگوں نے ایک سنہری دور دیکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مذکورہ دورجس میں ایک طاقت وار حکومت نے ملک میں تعمیر و ترقی کی ایک نئی شروعات کی ہے ،لوگوں کولگ بھگ ہر طرح کی بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔سنجے بارو نے کہا کہ ’’لوگوں نے خود دیکھا ہے کہ مودی حکومت جموں و کشمیر کے ہر گھر کی دہلیز تک مختلف فلاحی اسکیموں کے ساتھ پہنچی ہے‘‘۔بارو نے کہا کہ تالاب تلو کی مختلف گلیوں میں بلیک ٹاپنگ کو محکمہ پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے 54 لاکھ روپے کی تخمینہ لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔