جموں//سنیچروار کو ڈائریکٹر جنرل آف پولیس شری آر آر سوین نے جموں و کشمیر میں قائم مشہور و معروف سینک اسکول نگروٹہ میں لیکچر دیاجس دوران انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ بہترین تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنے رویہ اور عادات کو بھی برابر کی اہمیت دیں ۔ سینک اسکول نگروٹہ کی آمد کے مو قع پر پرنسپل کیپٹن (آئی این) اے کے دسائی، وائس پرنسپل لیفٹیننٹ کرنل امت سیلوٹ، انتظامی افسران لیفٹیننٹ کرنل مینا جون اور اسکول کے فیکلٹی ممبران نے ڈی جی پی کا پُر تپاک استقبال کیا۔ پولیس سر براہ شری آر آر سوین نے یہاں پر مو جود افسران کے علاوہ اسکولی عملے اور طلباء کے ساتھ ایک گھنٹہ طویل سیر حا صل گفتگو کی جس دوران بنیادی انسانی اقدار پر زور دیا گیا جواِن کے ابتدائی سالوں کے دوران انفرادی تشخص کی تشکیل میںکا فی اہمت کا حامل ہے ۔ ڈی جی پی نے زور دیا کہ بہترین تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کو رویہ اور عادات کو بھی برابر اہمیت دینی چاہیے۔
انہوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی سخت محنت اور اپنی صلاحیتوں کو نتائج کی پروا کئے بغیر بروئے کار لائیں ۔سینک اسکول بھونیشور کے ایک سابق طالب علم کے طور پر، شری آر آر سوین نے یہاں پر گزارے اپنے ابتدائی سالوں کی یا دوں کو بیان کر تے ہوئے کہا کہ کس طرح سینک اسکول میں ان کی جانب سے گزارے گئے سات سالوں نے ان کے مستقبل کی تشکیل اور ذاتی و پیشہ ورانہ نشو نماء میں اہم کردار ادا کیا۔ڈی جی پی جے اینڈ کے نے اس دوران طلباء اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ مختلف حالات پر اپنا تجربہ شیئر کیا۔ تقریب کے ابتداء میںاسکول کے طالب علم امن کمار نے شری آر آر سوین کا تفصیلی تعرف پیش کرتے ہو ئے معزز مہمان کا شاندار استقبال کیا۔جبکہ بریگیڈیئر گرمیت سنگھ شان، ڈائریکٹر سینک ویلفیئر ڈپارٹمنٹ (جے اینڈ کے) اور اسکول کے ایک سابق طالب علم نے بھی اپنی موجودگی سے تقریب کو مذید خو شگوار بنایا۔اس دوران سینک اسکول نگروٹہ کے پرنسپل کیپٹن (آئی این) اے کے دسائی نے شری آر آر سوین کو دعوت نامہ قبول کرنے اور اپنے مصروف اوقات ِکار سے وقت نکالنے پر انہیں اسکول کی جانب سے ایک یاد گاری پیش کی۔ اختتامی کلمات ادا کرتے ہو ئے اسکول طلبا کیپٹن، اروش ورما نے شکریہ کے کلمات کے دوران ڈی جی پی جناب آر آر سوین کی قیمتی الفاظ کے لیے اظہار تشکر کرتے ہو ئے کہا کہ یہ لیکچر افسران، عملے اور کیڈٹس کے لیے تحریک کا ذریعہ بناجس سے ذاتی اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے ضروری بنیادی انسانی اقدار کی گہری سمجھ پیدا ہوئی ۔ روانگی سے قبل، معززمہمان کا تعارف اسکول کے ان نو جوانوں سے کرایا گیا جن میں آل انڈیا سینک اسکولس نیشنل گیمز کی چمپئن والی بال ٹیم کے اراکین، آئی پی ایس سی ایتھلیٹکس میں گولڈ میڈلسٹ، یو پی ایس سی، این ڈی اے تحریری کوالیفائیڈ کیڈٹس اور اسکول کے کلاس اکیڈمک ٹاپرس شامل تھے۔