یواین آئی
کیف// روسی فوج نے صبح کے وقت دارالحکومت کیف پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرینی فضائیہ کی کمان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روس نے یوکرین کی سرزمین پر کل رات “شہد” ماڈل کے ڈراوّنزاور صبح بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ 18 روسی ڈراوّنز کا تعین ہوا تھا جن کی اکثریت کو میکولائیو کے علاقے میں تباہ کر دیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی فوج نے مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے کے قریب کیف کے علاقے پر 8 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا اور تمام میزائلوں کو یوکرین کے طیارہ شکن میزائل یونٹس نے کیف کے قریب تباہ کر دیا۔کیف سٹی ملٹری ایڈمنسٹریشن کے سربراہ سرگئی پوپکو نے بھی انتظامیہ کے ٹیلی گرام چینل پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ کیف کے ضلع دارنتسا میں میزائل کے ٹکڑے گرنے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے اور مکانات کو نقصان پہنچا۔