عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں نے صوبہ کے سرمائی زون میں سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
جمعہ کو جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق، جموں صوبہ کے سرمائی زون میں 8 جماعت تک تعطیلات 11 دسمبر 2023 سے 29 فروری 2024 تک ہوں گی۔
حکم نامہ کے مطابق، 8 ویں سے 12 ویں جماعت تعطیلات 18 دسمبر سے 29 فروری 2023 تک ہوں گی۔
حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے تمام اضلاع کے سی ای اوز 10 ویں اور 12ویں جماعت آن لائن کلاسز کو یقینی بنائیں گے۔ سکولی عملہ کو 21 فروری 2024 کو سکولوں میں حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ امتحانات کیلئے انتظامات کئے جا سکیں۔ تمام اساتذہ کو آن لائن کلاسز کیلئے ہر وقت تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔