Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

جہیز کی بنا پر بیٹی مظلوم کیوں؟ لمحہ ٔ فکریہ

Towseef
Last updated: December 7, 2023 12:09 am
Towseef
Share
10 Min Read
SHARE

حمیرا فاروق

عورت ۔جس کا مطلب ہے پردےمیں رہنے والی چیز ۔ لیکن افسوس ! آجکل کے پڑھے لکھے کچھ مرد حضرات بھی جاہل مطلق نظر آتےہیں ۔ جنہوں نے عورت پر اتنا ظلم و تشدد کیا کہ وہ اب عورت نہیںبلکہ سوشل میڈیا پرایک تماشا بن گئی ہے ۔ لوگوں نے زمانۂ جاہلیت کی طرح اسکو پیسہ کمانے کاذریعہ سمجھاہے ۔ ان کی بےپردہ تصاویر اپلوڈ کی جاتی ہیں۔ عورت کو بے پردہ کرنا ،بات بات پر ٹوکنا ،ذلیل و خوار کرنا جاہل مردوں کا ہی کام ہے۔ اسلام نے جہاں عورت کو شوہر کی اطاعت کا درس دیا وہاں شوہر کو بھی بیوی کے حقوق بتادیئے اور اسکے ساتھ محبت و شفقت کے ساتھ پیش آنے کا درس دیا ۔ لیکن آجکل ہمارا سماج اس کےبالکل اُلٹا کر رہا ہے ۔یہاںاگر شوہر بیوی کا قتل کرتا ہے پھر بھی بچ کے نکل آتا ہے۔ مجرم کو اپنے جرم کی مناسب سزا نہیں ملتی۔ ہمارا موجودہ سماج اتنا بگڑ چکا ہے کہ عورت کو محض ایک کھلونابناکے رکھ دیا گیا ہے۔ اسکو زمانۂ جاہلیت کی طرح استعمال کر کے پھینک دیا جاتا ہے ۔ غلط رسم و رواجوں نے ایک عورت کا جینا حرام کر دیا ہے ۔ ابھی شادی کی بات ہی ہوتی ہے کہ سسرال والے جہیزکی فہرست دے ڈالتے ہیں ۔ نتیجتاً غریب باپ کو اپنا سب کچھ فروخت کرنا پڑتاہے یاقرضہ لینا پڑتا ہے ، جسکی ادائیگی وہ عمر بھر نہیں کرسکتا۔ ایک مسلمان ہونے کے ناطے اسلام نے ہمیں فضول چیزوں سے بچنے کی تاکید کی ہے اور قرآن پاک میں بھی ہے کہ فضول خرچی کرنے والا شیطان کا بھائی ہے ۔ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ازواج کے ساتھ کبھی بھی بے رُخی کے ساتھ پیش نہیں آئے بلکہ سب سے زیادہ احسن طریقے سے اپنی بیویوں کے ساتھ پیش آتے تھے۔

اسلام نےعورت کو عزت و مرتبہ دیا ہے، لیکن آج کے پڑھے لکھے جاہل لوگ علم کی عظمت کو نہیں سمجھ پاتے،جسکی وجہ سے انکے دل انسانیت سے خالی ہوچکےہیںاور وہ صنف نازک کے ساتھ ظلم و زیادتیاںکررہے ہیں۔ اگر دیکھا جائے تو ایک انسان کا کردار سنورارنے میں اس کی ماں بہت اہمیت رکھتی ہے۔ اگروہ اپنے بیٹے کو دین اسلام کے مطابق عورت کی عزت و حرمت کا سبق سکھائے تو وہ کبھی بھی اپنی بیوی کو ذلیل نہیں کرسکتا ہے۔ آج کل کے اس جدید دور میں جو طرزِ عمل خواتین کے ساتھ اپنایا جاتا ہےاُس سے دورِ جہالت کے زمانے کی یادیں تازہ ہوجاتی ہیں۔ بے غیرتی کا عالم یہاں تک پہنچا ہے کہ اسقاط حمل کرکے بچیوں کو اس دنیا میں آنے ہی نہیں دیا جاتا۔اس سے بھی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عورت کی کتنی تذلیل کی جاتی ہے۔ حالانکہ عورت کو عزت و مرتبہ درجہ اللہ رب العزت نے دیا ہے تو کسی انسان کو یہ حق کس نے دیا ہے کہ خواتین کے حقوق کو پامال کریں۔معلوم ہوا کہ ایک مرد فرعون بن کرعورت پر َظلم ڈھاتا ہےاور اس کی توقیرو تکریم کو پامال کرتا رہتا ہے اور وہ یہ بھول رہا ہے کہ اللہ کا ایک نام واحدالقہار بھی ہے،جس کے سامنے ایک دن جواب دہ ہونا ہے ۔ اگر انسان کی قرآن پہ نظر ہوتی کہ عمل ِخیر کیا ہے اور عملِ شَر کیا ہے تو وہ کبھی بھی غلط کام نہیں کرتا ۔ جیسا کہ قرآن میں آیا ہے کہ کسی جان کو ناحق قتل کرنا گویا پوری انسانیت کو قتل کرنے کے برابر ہے۔ عورت جو کہ انسانی نسلوں کی بنیا د ہے،گھروں کی تاج ہے،جسکے قدموں تلے بہشت رکھا گیا، اگر وہ ماں ہے ۔
لیکن آج کل اسی عورت کو باریک کپڑوں میں ملبوس رکھ کر اسکے جسم کی ساخت نمایاںکی جاتی ہے ۔ایک شوہرا اپنی بیوی کی عزت نہیں کرتا مگر غیر محرم عورتوں سےبخوش و خرم ملتا رہتاہے۔ ایک بات انسان کو یاد رکھنی چاہئے کہ جس گھر میں عورت کی عزت نہ ہو، وہ گھر آباد نہیں برباد ہوجاتا ہے ۔ قرآن پاک پر نظر ڈالی جائے، تو زوجین کے متعلق فرمایا گیا کہ’’ وہ ایک دوسرے کے لیے لباس ہیں،جسطرح لباس انسان کے جسم کی ستر پوشی کرتا ہے،اُسی طرح میاں بیوی بھی ایک دوسرے کے لئے ستر پوشی ہوتے ہیں ۔ آج کا مرد اس بات کو جھٹلا کے عورت کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کرتا ہے اور ساتھ ہی میں اسکے سسسرال والے بھی۔ناحق اس پر پھر ایسےالزامات لگاے جاتے ہیں جنکا کہیں وجود ہی نہیں ہوتا۔ جس قوم کی بھلائی کا راز عورت کو عزت و احترام کرنے میں تھا، وہی قوم اس کو ذلیل کرکے موت کے کے کنویں میں دھکیل دیتی ہے ۔ ایک مرد چاہے خود کو کتنا ہی عقلمند کیوں نہ سمجھے لیکن اللہ کی نظروں میں تب تک ذلیل ہے، جب تک کہ نہ وہ اس کمزور طبقے کی عزت نہ کرے،جسے صنف نازک کہتے ہیں ۔ اُس شخص پر لعنت کی گئی۔ جو عورت کو مار پیٹ کرے،اُسے گالیاں دیں ۔ یاد رہے کہ دو کمزوروں کے بارے میں اللہ سے ڈرنے کی تلقین کی ہے۔ ایک عورت اور دوسرا غلام، کیونکہ یہ دو نوںکہیں بھاگ نہیں سکتے ۔ عورت جو کہ اپنے دل سے گھر والوں کا خیال رکھتی ہے تو مرد اسکو کیوں ستائے ؟کیوں اسکے ساتھ ظلم کرے ؟چاہے ایک عورت غریب باپ کی بیٹی ہو یا امیر کی لیکن ہوتی تو کسی کی بیٹی ہے۔اسلام میں مساوات ہے، انسان اور انسانیت کو عزت و وقار حاصل ہے نہ کہ مال و دولت کا ۔

جہیز کی لعنت ہمارے سماج پھیلتی جارہی ہے ۔ معاشرے کے افراد کی ایک قلیل تعداد اس جہیز کی بدعت کو غلط سمجھتی ہے ۔ اکثریت اس بدعت کو پسند کرتی ہے۔ اسی لئے غریب والدین بیٹی کی ولادت کو بوجھ سمجھتے ہیں،حالانکہ بیٹی کی ولادت باعث رحمت ہے لیکن یہ معاشرہ اس بات کو اس لئے قبول نہیں کرتا کیونکہ جہیز نہ ہونے کی صورت میںیا تو لڑکیوں کی شادیاں نہیں ہوپاتیںیا پھر سسرالیوں کے ہاتھوں ظلم و زیادتیوں کی شکار ہوجاتی ہیں۔جبکہ یہ بگڑا ہوا ظالم معاشرہ غلط رسومات کا خاتمہ کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ ایک باپ کو اپنی لخت جگر کے ساتھ ایسے قیمتی اشیا کا مطالبہ کیا جاتا ہے جسکی اسکو استطاعت نہیں ہوتی لیکن پھر بھی اُسےاپنی بیٹی کی شادی کے خاطر غلط رسم رواجوں کا شکار ہونا پڑتا ہے۔ سوشل میڈیا اگرچہ غلط رسومات کومٹانے کے لیے بھر پور کوششوں میں نظر آتا ہے لیکن عملی طور پر معاشرے میںاس کا کوئی مثبت اثر نہیں پڑتا ہےاور نہ ہی کوئی کاروائی عمل میں نہیں آتی۔ ہر کوئی غلط وعدے کرکے دھوکا دیتا ہےاور اپنے قول پہ ثابت قدم نہیں رہتا ۔ ہم دیکھتے ہیں کہ کتنی لڑکیاں جہیز کی بھینٹ چڑ جاتی ہیں،کتنوں کا طلاق ہورہا ہےاور کتنی خود کشیاں ہورہی ہیں۔ ایک بیٹی کو اسلام نے یہ حق دیا کہ وہ اپنے گھر والوں کو انکی استطاعت کے مطابق مطالبہ کر سکتی ہے لیکن انکے داماد اور سسرال والوں کو کوئی حق نہیں بنتا کہ وہ لڑکی والوں سے کسی چیز کا مطالبہ کریں ۔ اسلام نے بھیک مانگنے کی اجازت اُس سائل اور جو تنگدست کو دی ہے جس کا جینا انتہائی دشوار بن گیا ہو۔مگراپنے یہاں تو بھک منگوں کی فوج بن گئی ہے۔معاشرے کی بیشتر لڑکیاں جہیز کی بنا پر شادی سے محروم رہ جاتی ہے ۔اس ناسور کو ختم کرنے کے لیے قوم کے ہر فرد کو آگے آنے کی ضرورت ہےاور بدعت کو جڑسے اُکھاڑنے کی کوشش کرنی چاہے تاکہ ہر بنت ِ حوا شاد و آباد اور محفوظ رہ سکے اور والدین کو بھی اس بات کا خیا ل رکھنا چاہئے کہ نکاح کے وقت ہی یہ عہد لیں کہ نہ جہیز لیں گے اور نہ دیں گے تاکہ ہر ایک لڑکی کا جینا آسان ہوجائے۔ اسلام ہمیں ہرگز اس چیز کی اجازت نہیں دیتا،جس سے معاشرے کا غریب طبقہ بُری طرح متاثر ہوجائے ۔
( آونیرہ شوپیان ،فارغہ جامعةالبنات سرینگر )
[email protected]
(نوٹ۔ اس مضمون میں ظاہر کی گئی آراء مضمون نگار کی خالصتاً اپنی ہیں اور انہیں کسی بھی طور کشمیر عظمیٰ سے منسوب نہیں کیاجاناچاہئے۔)

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کشمیر کی مزید 6 روایتی دستکاریوں کے لئے جی آئی رجسٹریشن حاصل کرنے کا عمل شروع
تازہ ترین
کشمیر: سیاحوں کی تعداد میں روز افزوں اضافہ، اس شعبے سے جڑے لوگوں کا اظہار اطمینان
تازہ ترین
منوج سنہا نے شری ماتا ویشنو دیوی مندر کے لئے سی سی ٹی وی سرویلنس سسٹم کا افتتاح کیا
تازہ ترین
سری نگر میں ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، درجنوں موٹر سائیکل ضبط
تازہ ترین

Related

گوشہ خواتین

! تلاشِ وجودکا پہلا قدم خود کا محاسبہ فکر و فہم

June 4, 2025
گوشہ خواتین

رشتے نبھانے کی بنیادی شرط صبر و برداشت غور طلب

June 4, 2025
گوشہ خواتین

آٹیزم سپکٹرم ڈس آرڈر :اسباب، علامات اور علاج فکرو ادراک

June 4, 2025
گوشہ خواتین

عورت کا عزت و احترام ،گھر کے لئے سکون و آرام گھر گرہستی

June 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?