عظمیٰ ویب ڈیسک
اکھنور// جموں کے سرحدی علاقے میں منگل کی دیر شام فوجی اہلکاروں نے لائن آف کنٹرول کے قریب ایک مشتبہ پاکستانی ڈرون پر چند راوند فائرنگ کی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ اکھنور کے فارورڈ بٹل علاقے میں واقعہ کے بعد فوج اور پولیس کی طرف سے ایک وسیع مشترکہ تلاشی آپریشن جاری ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ الرٹ فوجیوں نے شام 6 بج کر 30 منٹ قریب ایک مشتبہ ڈرون کی نقل و حرکت کو نوٹس کیا اور اسے گرانے کے لیے چند راو¿نڈ فائر کیے۔
اندھیرے کی وجہ سے یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ڈرون واپس لوٹ گیا یا گرا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوج نے پولیس کے ساتھ مل کر ڈرون کے علاقے یا اس کے پے لوڈ جیسے ہتھیار، منشیات اور رقم کو چیک کرنے کے لیے فوری طور پر بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا تھا۔