عظمیٰ ویب ڈیسک
تلنگانہ// بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) کے دو پائلٹ پیر کے روز اس وقت ہلاک ہو گئے جب ان کا پیلاٹس ٹرینر طیارہ پیر کی صبح تلنگانہ کے میدک ضلع کے ٹوپران قصبے میں گر کر تباہ ہو گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق حادثہ صبح تقریباً 8 بج کر 55 بجے دنڈیگل ضلع کے قریب ایئر فورس اکیڈمی میں تربیت کے دوران پیش آیا۔ پائلٹس میں ایک انسٹرکٹر اور ایک کیڈٹ شامل ہے۔
ایس پی، میدک، روہنی نے بتایا کہ طیارہ توپران کے قریب گر کر تباہ ہوا۔
ایس ایس روہنی نے کہا،”یہ دنڈیگل ہوائی اڈے سے ایک تربیتی ہوائی جہاز ہے۔ طیارے کے اندر دو افراد سوار تھے، ایک ٹرینر اور ایک ٹرینی ہلاک ہوئے ہیں۔ ہوائی اڈے کا عملہ اور کلیو ٹیم موقع پر موجود ہے۔ فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا“۔
ایس ایس پی نے کہا،”وہ یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا کوئی زندہ بچ گیا ہے۔ وہ علاقے میں جانچ کر رہے ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا وہاں لاشیں موجود ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے”۔
حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔