Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
طب تحقیق اور سائنس

ٹیکنالوجی کا مثبت استعمال کیسے کریں؟ فکر انگیز

Towseef
Last updated: December 4, 2023 12:34 am
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

مولانا امیر حمزہ مصباحی

ٹیکنالوجی کے انقلاب نے انسانوں کو ایک ایسے معاشرے کا خواب دکھایا تھا جس میں فرد کی آزادی کا تحفظ ممکن ہو سکے، جہاں انسانوں کی فلاح و بہبود کی راہیں ہموار ہو سکیں، لیکن بہتر سماج کا یہ خواب اب تک محض خواب ہی ہے۔
اسلام ہمیں باحیا اور پاکیزہ زندگی گزارنے کا درس دیتا ہے لیکن سوشل میڈیا پر ہماری نوجوان نسل غلط روی کا شکار ہو کر نہ صرف دنیا بلکہ اپنی آخرت اور اپنے ایمان کو بھی برباد کر رہی ہے، انسانی زندگی کی ہر ساعت بہت قیمتی ہوتی ہے لیکن ہم اکثر اپنا زیادہ تر وقت انٹرنیٹ پر غیر ضروری کاموں میں صرف کر دیتے ہیں موبائل فون نے جتنی تیزی کے ساتھ ترقی کی ہے اور جس طرح یہ ہر کسی کے استعمال میں آیا ہے ایسا ریکارڈ کسی ایجاد کا نہیں ہے –۔
جدید ٹیکنالوجی جہاں ہمارے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہو رہی ہے ،وہیں اس کے نقصانات بھی خطرناک ہیں ۔اس نے ہمیں بہت سی لا یعنی فکروں میں مبتلا کر دیا ہے، اس کے استعمال نے معاشرے میں بڑی خرابیاں پیدا کر دی ہیں، اس کے زیادہ استعمال سے ہم جسمانی طور پر تو سماج میں رہتے ہیں، اپنوں کے ساتھ ھوتے ہیں، لیکن اگر دیکھا جائے تو اس نے ہمیں اپنوں کے ساتھ ہوتے ہوے بھی ذہنی طور پر سب سے جدا کر دیا ہے۔ ایسے مسائل جن کے بارے میں پہلے سوچا بھی نہیں جاتا تھا، آج وہ ہر دن کے اخبار کی ہیڈ لائن ہوتے ہیں ۔بے حیائی اور فحاشی بالکل نہیں کے برابر تھی، لیکن ٹیکنالوجی نے تو اب انسانوں کے ضمیر کو اتنا مردہ کر دیا ہے کہ انسان ان برائیوں کو برائی بھی نہیں گمان کرتا۔ انسان ٹیکنالوجی کی دنیا میں اس قدر مستغرق ہو چکا ہے کہ اخلاقیات، محبت،شفقت،ادب اور احترام انسانیت سب بھول کر صرف مشین بن کر رہ گیا ہےـ۔
ایک فرد اپنی ذات سے جس قدر واقف ہوتا ہے، یہ کمپنیاں اس سے اس کی دلچسپیوں پسند و ناپسند سے واقف ہوتی ہیں، مثال کے طور پر سوشل میڈیا کی فریب کاریوں کی ایک جھلک ملاحظہ فرمائیں:
یوٹیوب کے اس وقت تقریبا 5.2 بلین صارفین ہیں ،جو ایک دن میں اوسطا ًایک گھنٹہ ویڈیوز دیکھتے ہیں، حیرت انگیز انکشاف یہ ہے کہ 70 فی صد ویڈیو یوٹیوب کی جانب سے مجوزہ مواد ہوتا ہے، ایک فرد اس زعم میں مبتلا ہوتا ہے کہ مجھے اختیار کی پوری آزادی حاصل ہے تاہم حقیقت اس کے برخلاف ہے، آٹو پلے بٹن کے پیچھے تصور ہی یہ ہے کہ آپ کے سوچنے سے پہلے آپ کی دلچسپی سے مطابقت رکھنے والے ویڈیوز کا سلسلہ چلتا رہے،اس حد تک کہ ان کا استعمال لت کی شکل اختیار کر جائے، یہ تمام کوششیں فرد کی زیادہ سے زیادہ توجہ حاصل کرنے کے لیے ہیں۔سوشل میڈیا کا لامحدود استعمال انسانی رویوں میں بڑے منفی اثرات مرتب کرتا ہے، ہر لمحہ مختلف و متضاد خبریں ہر لمحہ ہم تک پہنچ رہی ہوتی ہیں۔ ایک آن ہم خوشی کا اظہار کرتے ہیں تو اس کے فورا بعد کسی غمگین خبر سے سابقہ پڑتا ہے، اس کے بعد کسی کی سالگرہ منائی جا رہی ہوتی ہے،اگلی پوسٹ میں کوئی لطیفہ نظر سے گذرتا ہے، پھر اگلے ہی لمحہ میں ہم خود کو کسی فلسفیانہ جملہ پر غور کرتا ہوا پاتے ہیں۔ ان تیزی سے بدلتے ہوئے احساسات و جذبات کا انسانی نفسیات پر گہرا اثر ہوتا ہے۔
اور یہ اثر اس طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ طالب علم کے اندر کسی ایک چیز پر توجہ مرکوز رکھنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے، اس کمی کی وجہ سے دیر تک کتابوں کا مطالعہ کرنا ممکن نہیں رہتا، انسان کا ذہن ہر آن نئے مواد کی تلاش میں رہتا ہے ،ایک موضوع پر دیر تک غور و فکر کرنا مشکل ترین عمل بن جاتا ہے۔
ابھی چند مہینہ پہلے واٹس ایپ نے اپنے قوانین میں کچھ تبدیلی کرنے کا اعلان کیا۔یہ تبدیلی ایسی تھی جس کی وجہ سے یوزر کی پرائیویسی کو خطرہ لاحق ہو گیا، جس کے نتیجہ میں لوگ واٹس ایپ کی جگہ دوسرا پلیٹ فارم تلاش کرنے لگے، جہاں ان کی پرائیویسی محفوظ ہو۔ لیکن کیا ایک پلیٹ فارم سے دوسرے پلیٹ فارم کی طرف منتقلی اس مسئلہ کا مستقل حل ہے؟ میرا جواب ہے نہیں۔ کیوں کہ کوئی بھی پلیٹ فارم ایسا نہیں ہے، جس پر صد فیصد اعتماد کیا جائے، صورت حال یہ ہے کہ انسان کسی نہ کسی درجہ میں روبوٹ کی حیثیت کرتا چلا جا رہا ہے، جس کی چابی ان افراد کے ہاتھوں میں ہے جو ٹیکنالوجی اور اس میں موجود ڈیٹا محفوظ رکھتے ہیں۔اس لیے ضرورت ہے کہ محض ایک پلیٹ فارم سے دوسرے پلیٹ فارم کی طرف منتقلی کی فکر سے آگے بڑھ کر ٹیکنالوجی کے متعلق تنقیدی مطالعہ کی جانب توجہ مبذول کی جائے اور ٹیکنالوجی کے فلسفہ کو سمجھنے کی کوشش کی جائے، انسانیت، آدمیت اور آزادی فرد جیسے بنیادی سوالات کو موضوع بحث بنایا جائے۔
[email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
عالمی یوم اردو ایوارڈز 2025 کا اعلان
برصغیر
بارہمولہ میں اپنی پارٹی کا ورکرز کنونشن،جموں کشمیر کے لوگوں کے ساتھ بات چیت شروع کی جائے: غلام حسن میر
تازہ ترین
رام بن اور بانہال میں دو الگ الگ سڑک حادثات، ایک ازجان ، پانچ زخمی
تازہ ترین
کولگام میں آدھی رات کو بھیڑ بکریوں کی بڑی چوری، 136 بھیڑیں غائب
تازہ ترین

Related

طب تحقیق اور سائنسکالم

بغیر ِڈرائیور کار اور ڈرون کےلیے مکھیوں پر انٹینا نصب | کرتب دکھانے والادنیا کا پہلا انسان بردار ڈرون ایجاد رفتار ِ ٹیکنالوجی

July 13, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

انفلوئنزا کی روک تھام صحت عامہ کے لئے ایک چیلنج | فلو ایک انتہائی منتقل ہونے والا وائرل انفیکشن ہے ِ صحت و طب

July 13, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

تمباکو نوشی ،پھیپھڑوںکے سرطان کی اہم وجہ! | سرطان کا ابتدائی عمل خاموشی سے پنپ جاتا ہے غور طلب

July 13, 2025
طب تحقیق اور سائنسمضامین

زندگی گزارنے کا فن ( سائنس آف لیونگ) — | کشمیر کے تعلیمی نظام میں ایک نئی جہت کی ضرورت فکرو فہم

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?