Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

جموں و کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارشیں بالائی علاقوں، پیر پنچال و چناب میں برفباری

Mir Ajaz
Last updated: December 1, 2023 1:01 am
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

 لداخ،گریز،سنتھن ٹاپ، مغل روڑاور کرنا ہ شاہراہیں ٹریفک کیلئے بند

سرینگر // محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق جمعرات 30نومبر کو وادی اور جموں کے پیر پنچال و خطہ چناب کے پہاڑی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانوں میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری رہا۔تازہ برف باری کے نتیجے میں مغل روڑ ، سرینگر لداخ شاہراہ ، کرناہ کپواڑہ ، سنتھن ٹاپ اور بانڈی پورہ گریز سڑکوں کو احتیاطی طور پر گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند کر دیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی میں یکم سے 10 دسمبر تک موسم کبھی جزوی تو کبھی کلی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں یکم دسمبرکے بعد ایک بار پھر درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہوسکتی ہے۔
روڑ بند
جمعرات کی صبح سے وادی کے بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی۔برف باری کے نتیجے میں مغل روڈ، زوجیلا، سنتھن ٹاپ ، کرناہ کپوارہ ،بانڈی پورہ گریز سڑکوں کو گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند کر دیا گیا ۔شوپیان کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر تازہ برف باری کے باعث ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی۔پیر کی گلی پرتازہ 7سے8انچ برف جمع ہو چکی تھی ۔عازم جان کے مطابق تازہ برف باری کے نتیجے میں بانڈی پورہ کو سرحدی علاقہ گریز کے ساتھ جوڑنے والی شاہراہ کو بھی انتظامیہ نے بند کر دیا ۔ رازدان ٹاپ پر 5انچ برف جمع ہو چکی تھی اور وقفے وقفے سے برف باری ہوتی رہی ۔ ایس ڈی ایم گریز نے سڑک کو احتیاطی طور پر بند رکھنے کے احکامات صادر کئے ۔ سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک حسب معمول جاری رہی جبکہ سرینگر لیہہ شاہراہ کے متعلق ٹریفک حکام کا کہنا تھا ،اس شاہراہ پر برف جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ غلام نبی رینہ کے مطابق زوجیلہ، سونہ مرگ ،گگن گیر ،کلن گنڈ میں بعد دوپہر برفباری کا سلسلہ شروع ہوا۔ سونہ مرگ اور زوجیلہ میں 3انچ برف ریکارڈ کی گئی ۔ اشرف چراغ کے مطابق تازہ برف باری کے نتیجے میں کرناہ ، کیرن ہ اور مژھل سڑکوں کو گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند کر دیا گیا ۔ کرناہ کپوارہ شاہراہ پر 1فٹ ، پھرکیاں ٹاپ پر 5انچ اور مژھل کی زیڈ گلی پر 5انچ تازہ برف جمع ہو چکی تھی ۔ ادھر کرناہ کی شمس بری پہاڑی سلسلہ ، راگنی ٹاپ ، بنگس وادی ، ٹایا ، ڈنا اور دب کے مقام پر بھی بھاری برف جمع ہے۔
برفباری/بارشیں
وسطی کشمیر سے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ چرار شریف کے کئی علاقوں میں جمعرات کو برف باری ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ چرار شریف کے کنہ دجن ، چونٹی نارڈ ، ژلین اور اس کے آس پاس علاقوں میں سفید چادر بچھ گئی ۔ ان کے مطابق بڈگام کے سیاحتی مقامات یوسمرگ اور دودھ پتھری میں تازہ برف باری کی وجہ سے وہاں پر موجود سیاحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ گلمرگ میں جمعرات کی صبح سے ہی رک رک کر برفباری ہو تی رہی جس وجہ سے وسیع العریض علاقے میں سفید چادر بچھ گئی ۔ نامہ نگار نے بتایا کہ گلمرگ کے افروٹ میں پانچ انچ تازہ برف ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس دوران شہر سرینگر سمیت وادی کے بیشتر علاقوں میں بارش ہوئی جس سے پارہ نیچے آگیا۔جموں خطہ کے اونچائی والے علاقوں بالخصوص کشتواڑ، ڈوڈہ، رام بن، ریاسی، پونچھ، راجوری اور کٹھوعہ ضلع میں برف باری ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ بدھ کی شام سے جموں شہر میں ہونے والی بارش نے سردی میں شدت پیدا کر دی ہے۔
درجہ حرارت
مطلع ابر آلود رہنے کی وجہ سے وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں بہتری ریکارڈ ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 5.3 ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ۔گلمرگ میںمنفی1.0 ،کپوارہ میں 4.2 اورقاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 5.0 ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کشمیر کی سیاحت میں بے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے: منوج سنہا
تازہ ترین
بارہمولہ میں قبرستان میں غیر مجاز کھدائی کے الزام میں ٹھیکیدار، جے سی بی ڈرائیور گرفتار:پولیس
تازہ ترین
بدامنی پھیلانے کی پاکستانی کوششیں ناکام،جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن: منوج سنہا
برصغیر
کولگام میں خانقاہ کے چندہ بکس سے سارقان نے نقدی اُڑا لئے
تازہ ترین

Related

برصغیرپیر پنچالتازہ ترینکشمیر

جموں و کشمیر سیاحت کی بحالی کی راہ پر گامزن : یاشا مدگل

July 8, 2025
تازہ ترینکشمیر

کشمیرمیں بارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں گراوٹ ، شدید گرمی سے راحت

July 8, 2025
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اسکولوں میں باضابطہ طور تعلیمی سرگرمیاں بحال

July 8, 2025
کشمیر

۔60سے 80فیصد بچے موبائل فون کے عادی صرف 10فیصد تعلیمی مقاصد کیلئے استعمال

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?