حسین محتشم
پونچھ//ضلع پونچھ میں سرگرم فاطمہ ہیومن ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے ضلع بھر میں طلباء و طالبات کے لئے ’اگنیٹد مائینڈ کو نٹیسٹ ‘کے عنوان سے ایک اہم مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ضلع پونچھ کے مختلف سرکاری وار نجی سکولوں کے 2000 سے زیادہ طلباء و طالبات نے اس مقابلے میں شرکت کی۔واضح رہے کہ سرنکوٹ منڈی، لورن، اڑائی، قصبہ پونچھ کے مختلف سرکاری و نجی سکولوں کے علاوہ بانڈی چچیاں اور مضافات کے سبھی سکولوں میں امتحان مراکز قائم کئے گئے تھے جس کے لئے انھیں انتظامیہ کی بھی بھرپور معاونت حاصل رہی۔ چیئرمین ٹرسٹ سید امجاز شاہ نے اس حوالے سے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مقصد طلبہ کو ہونہار اور باصلاحیت بنانا ہے۔ اس بہترین اور روشن پہل کے لئے ضلع بھر کے عوام نے چیئرمین کی ٹرسٹ کی سوچ اور نظریہ کو خوب سراہا۔