عظمیٰ نیوز سروس
کشتواڑ// ضلع انتظامیہ کشتواڑ نے درابشالہ میں انسداد تجاوزات مہم کے سرکاری اراضی پر تجاوزات کو منہدم کر دیا۔ تحصیلدار درابشالہ کی قیادت میں ریونیو، پولیس، اور سی آر پی ایف حکام پر مشتمل ایک ٹیم نے اس مہم کو انجام دیا۔جس کا مقصد یہاں درابشالہ کے دگہ علاقے میں ریاستی زمین پر سے تجاوزات کو ہٹانا تھا۔ آپریشن، مطلوبہ افرادی قوت اور مشینری کے ساتھ کیا گیا، ریاستی زمین پر شیڈز، دیواروں اور چبوتروں سمیت ٹارگٹڈ ڈھانچے منہدم کر دئے گئے۔ علاقے کے 11 افراد کو تجاوزات میں نادہندگان کے طور پر شناخت کیا گیا ہے اور ان کی تفصیلات فوری طور پر ڈی سی آفس کشتواڑ میں جمع کرائی گئی ہیں۔اس مہم پر عمل درآمد ڈپٹی کمشنر، ڈاکٹر دیونش یادو کی اعلیٰ رہنمائی میں کیا گیا، جس نے فیصلہ کن اور قانونی کارروائی کو یقینی بنایا۔