عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 26/11 ممبئی دہشت گردانہ حملے کے مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کیا اور سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کو یاد کیا۔
حملے کے مہلوکین کو یاد کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، “ان تمام لوگوں کو عاجزانہ خراج عقیدت جو 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملے میں اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔ ہم ہمیشہ غمزدہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے رہیں گے”۔
ایل جی سنہا کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ایل جی نے کہا، “میں اپنے سیکورٹی اہلکاروں کی بہادری اور لگن کو سلام کرتا ہوں جنہوں نے مادر وطن کی حفاظت کے لیے عظیم قربانی دی”۔