اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے دور دراز علاقہ چینسر بھلیسہ سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ نشانہ باز چین سنگھ نے ایک بار پھر سے نئی دہلی میں منعقد 66ویں نیشنل شوٹنگ چمپئن شپ(پچاس میٹر رائفل پرون) میں سونے کے 3 تمغے حاصل کئے ہیں اور اسطرح سے اب تک انہوں ملکی و بین الاقوامی سطح پر رائفل نشانہ بازی میں سونے، کانسے و چاندی کے 103 تمغے حاصل کئے ہیں جس میں ملکی سطح پر 83 و بین الاقوامی سطح پر 20 تمغے شامل ہیں۔چین سنگھ کی اس نمایاں کارکردگی پر متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔واضح رہے کہ چین سنگھ کا تعلق ڈوڈہ ضلع کے دور دراز گاؤں چینسر بھلیسہ سے ہے اور وہ انڈین آرمی میں بطور جے سی او تعینات ہیں۔ چین سنگھ نے اب ملکی و بین الاقوامی سطح پر رائفل نشانہ بازی کے مقابلوں میں سونے، کانسے و چاندی کے 103 تمغے حاصل کئے ہیں جس میں 2014 میں منعقد ایشین گیمز و 2016 کی سؤتھ ایشین گیمز میں کانسے کا 1 و سونے کے 6 تمغے حاصل کئے تھے۔