عظمیٰ نیوز سروس
رام بن//ضلعی انتظامیہ رام بن نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کی طرف سے ناشری فلائی اوور۔1(ناشری سے لکی ڈھابہ تک)پر گرڈر(تیار شدہ آہنی و سیمنٹ سلیب)ڈالنے اورقومی شاہراہ پر ہی پیڑہ اور ٹنلT-5میں جیٹ پنکھے لگانے جیسے ہنگامی کاموں کے پیش نظرآج یعنی 24 نومبر 2023 جمعہ کو رات12بجے سے صبح4بجے تک4 گھنٹے تک اور 25 نومبرسنیچر کی شب کوبھی 12بجے سے صبح4بجے تک چار گھنٹوں کیلئے ٹریفک روک دینے کا حکم دیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے’’محکمہ پولیس رام بن اور ٹریفک پولیس قومی شاہراہ رام بن عام لوگوں کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے کیلئے احکامات کو مکمل طور پر نافذ کر نے کے ذمہ دار ہونگے‘‘۔