محمد تسکین
بانہال // جموں سرینگر قومی شاہراہ پر بانہال کے چملواس علاقے میں ایک پیٹرول ٹینکر حادثے کا شکار ہوا اور اس حادثے میں ٹینکر کا ڈرائیور زخمی ہوا ہے۔ یہ تیز رفتار خالی پیٹرول ٹینکر وادی کشمیر سے جموں کی طرف آرہا تھاکہ بانہال سے پانچ کلومیٹر بعد چملواس کے مقام سڑک سے چند میٹر نیچے لڑھک گیا۔ اس حادثے میں گاڑی کا ڈرائیور راجندر سنگھ ساکنہ ضلع ادہم پور زخمی ہوا ہے اور اسے سب ضلع ہسپتال بانہال منتقل کیا گیااور اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ اس حادثے میں بانہال پولیس نے ضابطہ کی کاروائی کی ہے۔