عظمیٰ نیوز سروس
جموں// ویشو ہندو پریشد ہندوں کے کمزور طبقوں خاص طور پر جموں و کشمیر کی کچی آبادیوں میں رہنے والوں کو بااختیار بنانے کے لیے گائوں کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے گی۔تنظیم کے ایک عہدیدار نے مزید کہا کہ وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) ہندو برادری کے کمزور طبقات کے ساتھ انصاف اور احترام کو یقینی بنانے کے لیے مختلف سماجی بیداری مہموں میں مصروف ہے۔وی ایچ پی کے قومی سکریٹری دیوجی بھائی راوت نے نامہ نگاروں کو بتایا، “مختلف پروگراموں کی نگرانی کے لیے کمیٹیاں بنائی جائیں گی جیسے کہ کچی آبادیوں اور جنگلوں میں رہنے والے ایس سی اور ایس ٹی ہندوں کی ترقی کے لیے ہنر کی ترقی کی تربیت وغیر شامل ہے۔”پروگرام کو حتمی شکل دینے کے لیے تنظیم کے عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کرنے کے بعد انہوں نے مزید کہا کہ “ان پڑھ نوجوانوں کے لیے ہنر مندی کی تربیت کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنے خاندانوں کے لیے روزی کما سکیں۔”راوت نے مزید کہا کہ وی ایچ پی ہندوں میں اچھوت کو ختم کرنے کے لیے بھی مسلسل کوششیں کر رہی ہے اور کمزور طبقات کے ساتھ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر، سنت رویداس، مہارشی والمیکی، سنت کبیر اور رامانوجچاریہ جیسے سماجی مصلحین کی یوم پیدائش منائے گی۔انہوں نے جموں و کشمیر کے ہندئوں کو 22 جنوری کو ایودھیا میں رام مندر میں تقدیس کی تقریب میں شرکت کی دعوت بھی دی۔