عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// رائیل بنگال ٹائیگر کی ایک جوڑی جس کی عمر 9سال ہے ،آج تامل ناڈو کے چنئی کے ارینگرانا زولوجیکل پارک سے جمبو چڑیا گھر پہنچ رہی ہے ۔
یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ شیروں کے جوڑے کو جانوروں کے تبادلے کے پروگرام کے تحت جمبو چڑیا گھر سے ارینگر انا زولوجیکل پارک میں ہمالیائی کالے ریچھ کے ایک جوڑے کے بدلے یہاں لایا گیا ہے۔
رائیل بنگال ٹائیگر بگ کیٹ کے خاندان کے سب سے بڑے، سخت ترین اور طاقتور ترین رکن میں سے ایک ہے۔ ہر شیرکا ایک الگ پٹی پیٹرن ہوتا ہے جو انہیں دوسرے شیروں سے مختلف بناتا ہے اور شیروں کی مردم شماری کے دوران ان کی گنتی میں آسان بنادیتا ہے ۔ہندوستان کے جنگلات میں تقریباً 3,167 شیر ہیں جو 2023 ء کی ٹائیگر مردم شماری کے مطابق عالمی ٹائیگروں کی آبادی کا 75 فیصد سے زیادہ ہے۔
ٹائیگر جوڑے کو سینٹرل چڑیا گھر اتھارٹی کے اَصولوں کے مطابق 4,500 مربع میٹر سے زیادہ کی جگہ والے قدرتی اور بھرپور انکلوڑر میں رکھا جائے گا جس میں پانی کے تالاب، ماچن، ہیٹنگ اور وینٹی لیشن کی سہولیت ہوگی۔ ٹائیگروں کو ایک ہفتے تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور اِس کے بعد اُنہیں عوامی نمائش کے لئے پیڈاک میں چھوڑ دیا جائے گا۔
رائیل بنگال ٹائیگر جمبو چڑیا گھر میں ایک اضافی کشش کا باعث بنے گا اور عوام بالخصوص بچوں، جنگلی حیات کے شوقین اَفراد اور دیگر سیاحوں کے لئے ایک بڑی خوشی ہوگی۔