اشتیاق ملک
ڈوڈہ// وادی چناب کے ضلع ڈوڈہ میں جمعرات کی صبح زلزلہ کا تازہ جھٹکا محسوس کیا گیا ہے جس کی شدت ریکٹر سکیل پر3.9 بتائی جا رہی ہے۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے بتایا کہ زلزلہ کا جھٹکا صبح 9 بجکر 43 منٹ پر محسوس کیا گیا۔
این سی ایس نے بتایا کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 76.18 کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز جموں وکشمیر کا ڈوڈہ ضلع تھا۔
اس دوران کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے تاہم عوام میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ پچھلے کئی مہینوں سے وادی چناب میں وقفے وقفے سے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے جارہے ہیں جس کے نتیجے میں سینکڑوں تعمیرات کو جزوی و کلی طور پر نقصان پہنچا ہے۔