عظمیٰ نیوزسروس
جموں//سابق وزیر اور بی جے پی کے سینئر لیڈر اجات شترو سنگھ نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔ ان کے ساتھ ریتو سنگھ بھی تھیں۔ اجات شترو سنگھ نے لیفٹیننٹ گورنر کو برطانوی پارلیمنٹ میں یوم الحاق کی یادگاری تقریب کے سلسلے میں اپنے دورہ برطانیہ کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس تقریب کا اہتمام برطانیہ میں مقیم جموں کشمیر ڈیاسپورا نے کیا تھا۔لیفٹیننٹ گورنر کو ڈاکٹر ایس این پنڈتا کی تصنیف “کشمیر انڈر دی ڈوگراز- امن، ترقی اور جدیدیت کی طرف” کتاب بھی پیش کی گئی۔