عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// حضرت بل سرینگرمیں ایک نجی اسکول کی جانب سے فٹ بال اسٹروٹرف کا تعمیر عمل میں لایا گیا ہے،جو سردیوں میں بھی فٹبال کی سرگرمیوں اور بچوں کی مجموعی نشوونما کو نکھارنے میں معاون و مددگار ثابت ہوگا۔ کریسٹ پبلک اسکول کے نسیم کپمس میں 30 لاکھ روپے کی لاگت سے بنائے گئے اسٹروٹرف پیر کے روز سابق پرنسپل سیکریٹری صغر حسین سامون نے افتتاح کیا۔ اختتاحی تقریب پر ماہرین تعلیم، طلباء اور اسکول انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔اس موقع پر اصغر سامون نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فٹ بال اسٹروٹرف سے بچوں کیلئے کھیل کود کی سہولیات بہم رہے گی وہیں طلباء میں جسمانی اور ذہنی نشونما بھی بہتر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے طلباء انتہائی باصلاحیت ہیں اور انہیں صرف بہتر پلیٹ فارم کی ضرورت ہے۔اسکول انتظامیہ کی جانب سے اسٹرو ٹرف بنائے جانے سے سردیوں میں بھی کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رہنا یقینی بن جائے گا ۔ تقریب میں پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے صدر جی این وار، صدر این ایل سی او منظور احمد وانگنو، سی پی ایس کے بورڈ آف مینجمنٹ کے ڈائریکٹرز انجینئرمحمد شکیل ڈار اورانجینئر محمد شاہد ڈار بھی موجود تھے۔