یو این آئی
جموں// راجوری ضلع کے اپر ڈھانگری علاقے میں مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کے بعد ولیج ڈیفنس گارڈ نے فائرنگ کی تاہم کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔اتوار کی علیٰ الصبح راجوری کے اپر ڈانگری علاقے میں تعینات ولیج ڈیفنس گارڈ (وی ڈی سی) نے مشکوک افراد کی نقل وحرکت کے بعد ہوائی فائرنگ کی۔ وی ڈی سی ممبر نے اس بارے میں مقامی پولیس اسٹیشن کو آگاہی فراہم کی اوربعدازاں سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کواپنے محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔