عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر// جموں و کشمیر گرمائی دارالحکومت سری نگر کے باغ مہتاب علاقے میں آتشزدگی کے واقعے میں ایک تجارتی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی صبح سرینگر کے باغِ مہتاب علاقے میں ایک تجارتی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کی وجہ سے عمارت کی اوپری منزل کو نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آگ بھڑکتے ہی فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پالیا۔ واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے ایک عہدیدار نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔