عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// کٹھوعہ ضلع میں ایک 40 سالہ شخص کی ملکی ساختہ بندوق “حادثاتی طور پر” چلنے سے شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ گوری شنکر نامی ایک شخص کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب کٹھوعہ ضلع کے سیٹی بنی گاوں میں اپنے گھر میں لائسنس یافتہ بندوق سے گولی لگنے سے چوٹ آئی۔
اُنہوں نے بتایا کہ گولی شنکر کے سینے میں لگی، جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ زخمی کو اہلِ خانہ نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا، جہاں سے بعد میں بدھ کی صبح زخمی کو خصوصی علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) ہسپتال جموں منتقل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔