عاصف بٹ
کشتواڑ//کشتواڑ اننت ناگ قومی شاہرہ پر بدھ کی دوپہر پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہوئے ہیں، جنھیں علاج و معالجے کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بدھ کو بعد دوپہر سرینگر سے کشتواڑ کی طرف جاری سومو گاڑی زیرنمبر JK17-6404 سنتھن کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر کھائی میں جاگری۔
اُنہوں نے بتایا کہ حادثے میں ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔حادثے کے فوری بعد پولیس فوج و مقامی لوگوں نے بچاو کاروائی عمل میں لائی اور زخمیوں کو پی ایچ اسی چھاترو منتقل کیا گیا۔
زخمی افراد کی شناخت محمد اشرف ولد عبدل عزیز و ہارون رشید ولد عبدل رشید ساکنہ سوندر دچھن کے طور ہوئی۔
ادھر، پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔