عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کے روز جموں اور سانبہ اضلاع میں متعدد مقامات پر چھاپوں کے دوران میانمار سے تعلق رکھنے والے ایک روہنگیائی شہری کو حراست میں لیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چھاپے میانمار کے تارکین وطن کی رہائش گاہوں کی کچی آبادیوں تک ہی محدود تھے اور یہ پاسپورٹ ایکٹ کی خلاف ورزی اور انسانی سمگلنگ سے متعلق کیس کے سلسلے میں کیے گئے تھے۔
اُنہوں نے بتایا کہ روہنگیائی شہری ظفر عالم کو جموں کے بٹھنڈی علاقے میں واقع اس کی عارضی رہائش گاہ سے صبح 2 بجے کے قریب گرفتار کیا گیا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔