چیف سیکرٹری کاخود روز گار سکیموں کو مکمل کرنے پر زور
جموں//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے بیک ٹو وِلیج پروگرام کے پانچویں مرحلے کے سلسلے میں کل جموں وکشمیر حکومت کے مختلف فلیگ شپ پروگراموں کے بارے میں شرکت ، رَسائی اور رائے کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کرنے والے پرابھاری افسران، پی آر آئی ممبران، لائن ڈیپارٹمنٹوں کے فیلڈ افسران اور عام لوگوں کے ساتھ بات چیت کی۔ چیف سیکرٹری نے بات چیت کے دوران مختلف سکیموں بشمول جل جیون مشن، مشن یوتھ، پردھان منتری آواس یوجنا، امرت سروور، سوچھ بھارت مشن، خود روزگار سکیموں وغیرہ کے تحت عملائے گئے کاموں کے معیار کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔اُنہوںنے پربھاری افسران پر زور دیا کہ وہ بی ٹو وی فائیو کے دوران ترجیح دیئے جانے والے 137 ڈیلیوری ایبل پوائنٹس پر بیداری پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دیں اور اَب تک حاصل کی گئی کامیابیوں کو حاصل کرنے اور اُٹھائے گئے مطالبات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ اُنہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ مسائل کے فوری حل میں پرابھاری افسران کی مکمل تعاون کریں۔
اُنہوں نے کہا کہ ان 137 مقاصد کی تکمیل اوّلین ترجیح ہے اور پرابھاری افسران سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں۔ ڈاکٹر ارون کمار مہتانے پی اوز سے کہا کہ وہ ایسے مواقع تلاش کرنے والے نوجوانوں کی نشاندہی کریں اور طلب کو پورا کرنے کے لئے اپنے متعلقہ محکموں کے ذریعے اپنے منصوبوں کی رہنمائی کریں۔ اُنہوں نے اُن سے مزید کہا گیا کہ وہ سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی)، مائیکرو سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ایز)، پی اے سی ایس اور ممکن سکیم کے تحت کوریج میں مدد کو یقینی بنائیں۔ متعلقہ محکموں کو واضح ہدایات دی گئیں کہ وہ نوجوانوں کو اپنے سیلف ایمپلائمنٹ یونٹوں کو قائم کرنے میں مددکرنے کے لئے تربیت اور فائنانسنگ سمیت ہر ممکن مدد فراہم کریں۔چیف سیکرٹری موصوف نے دورہ کرنے والے افسران سے کہا کہ وہ جے جے ایم پر خصوصی توجہ دیں۔ اُنہوں نے اس سکیم کے تحت پانی کے منصوبوں کی باقاعدگی سے نگرانی کا اعادہ کیا تاکہ ہر پنچایت کے رہائشیوں کو سال بھر معیاری پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ اِس موقعہ پر جانکاری دی گئی مختلف محکموں کی جانب سے پیش کردہ خدمات ہیں جن تک 1075 آن لائن موبائل فونوںکے ذریعے بغیر کسی پریشانی کے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ دورہ کرنے والے افسران سے کہا گیا کہ وہ ان تمام خدمات کے بارے میں بیداری کو فروغ دیں۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے تمام پرابھاری افسران کو ہدایات جاری کی کہ وہ پی ایم غریب کلیان انا یوجنا، پی ایم آواس یوجنا، پی ایم اجولا یوجنا، پی ایم وشوکرما، پی ایم کسان سمن، کسان کریڈٹ کارڈ، پی ایم پرنم پر زور دیں۔اِستفساری سیشن کے دوران جن بھاگیداری پورٹل کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور نوڈل افسروں نے اپنی مختص کردہ پنچایتوں میں جاری پروگراموں کے بارے میں عوامی معلومات کی آسانی کا مظاہرہ کیا۔ چیف سیکرٹری نے جاری منصوبوں کی عوامی نگرانی کو فروغ دینے میں اس طرح کے پورٹل کے کردار کی سراہنا کی ۔