وسیم نذیر بٹ
میٹھے بول میں جادو ہے۔ آپ اگر کسی کو کوئی بات سختی کے ساتھ کہتے ہیں تو وہ آپ کی بات ماننے کو تیار نہیں ہوتا ،وہی بات اگر آپ نرمی کے ساتھ، پیار کے ساتھ، میٹھے انداز میں کرتے ہیں تو وہ آپ کی بات نہ چاہتے ہوئے بھی تسلیم کرنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔قرآنِ مجید میں یہ تعلیم حضرت موسیٰؑ اور حضرت ہارون ؑ کے واقعے کی شکل میں موجود ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے ان دو بھائیوں کو فرعون کو تبلیغ کرنے کے لئے بیجا تو فرمایا:ترجمہ ۔موسٰی اورہارون تم دونوں فرعون کے پاس جاو،ٴ وہ سرکش ہوگیا ہے،اور اُس کے ساتھ نرمی کے ساتھ گفتگو کرنی ہےتاکہ وہ نصیحت حاصل کر لے یا وہ ڈر جائے۔‘‘
آپ اندازہ لگائیے کہ اللہ تعالیٰ کو تو پتہ تھا کہ فرعون کو موسٰی ؑاورہارون ؑ پر ایمان لے کر نہیں آنا، پھر بھی اللہ تعالیٰ نے حکم دیا کہ تم نے جا کر نرمی کے ساتھ بات کرنی ہے،سخت لہجہ نہیں اپنانا ہے۔یہ بھی آپ جانتے ہیں کہ فرعون کون ہیں ! اُس کے ساتھ بھی نبیوں کو تعلیم دی جارہی ہے کہ آپ نے نرمی کے ساتھ پیش آنا ہے۔ ہمارے مخاطب تو مسلمان بھائی ہوتے ہیںتو جب کافر کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے نبیوں کو نرمی کے ساتھ بات کرنے کا حکم دےدیا ہے تو ہمارا مسلمانوں کے ساتھ کیسا رویہ ہونا چاہئے، وہ ہمیں اس آیتِ کریمہ سے سمجھ آرہا ہے کہ اگر ہم لوگوں کو اپنا گرویدہ بناناچاہتے ہیں تو ہمیں اپنے لہجے کو نرم بنانے کی ضرورت ہے تاکہ لوگ ہماری بات تسلیم کرنے کے لیے تیار ہوجائیں۔بہترین انسان اپنی میٹھی زبان سے جانا جاتا ہے۔ جن لوگوں کے خیالات اچھے ہوتے ہیں وہ کبھی تنہا نہیں ہوتے۔عبادتیں صرف جائے نماز پر نہیں ہوتی بلکہ یہ میٹھی زبان ، دھیمے لہجے اور ہمدرد و عاجزانہ رویوں سے بھی ہوتی ہیں۔زبان سے نکلے الفاظ چابیوں کی مانند ہیںاور الفاظ کا صحیح استعمال کر کے ہم لوگوں کےبند منہ یا دل کھول سکتے ہیں۔مولانا رومی فرماتے ہیں کہ ’’اپنے دل میں مٹھاس ڈھونڈو،پھر آپکو ہر دل میں مٹھاس ملے گی‘‘ اور شمس الدین تبریزی فرماتے ہیں کہ ’’ میں نے کبھی کنجوس کو محبت دیتے نہیں دیکھا،محبت تو ہمیشہ سخی لوگوں کے ہاتھوں سے پھوٹتی ہے۔‘‘
کنجوس انسان ہمیشہ اپنی ذات تک ہی محدود رہ جاتا ہے کیونکہ وہ ایک چھوٹے دل کا مالک ہوتا ہے۔محبت صرف سخی انسان کا کام ہے کیونکہ سخی انسان کا دل بہت بڑا ہوتا ہے اور سخاوت اللّٰہ کا فضل ہے جو ہر کسی کے نصیب میں نہیں ہوتی۔کنجوس کو اللّٰہ پسند ہی نہیں کرتے اور محبت اللّٰہ والوں کا کام ہے۔جس کا وجود مولا نے محبت و ہمدردی کے لیے بنایا ہو وہ اپنی ذات کی پرواہ نہیں کرتا کہ اسے اس محبت کے بدلے محبت ملے گی یا نہیں، وہ تو بس محبت بانٹتا ہے، چرند پرند کو ،انسانوں کو، حتٰی کہ ہر اس ذات کو جو میرے اللہ تعالیٰ نے تخلیق کی ہے۔زندگی کو خوبصورت بنانے کے لیے انسان کو اچھے اخلاق کی ضرورت ہوتی ہے۔ اچھے اخلاق اللہ کو بہت پسند ہے۔ اسلام نے ہمیں یہی تربیت دی ہے۔
ساری دنیا کے شہد میں اتنی مٹھاس نہیں جتنی زبان کے میٹھے بول میں ہے۔سات سمندر کے پانی میں اتنی کڑواہٹ نہیں جتنی زبان کے ایک کڑوے بول میںہے۔ایک بول دلوں کو زندہ کر دیتا ہے اور ایک بول دلوں کو ویران کر دیتا ہے، ایک بول گھروں کو آباد کر دیتا ہے اور ایک بول گھروں کے ٹکڑے کر دیتاہے۔تو ہر کسی کے ساتھ مسکرا کے ملنا، ،خاص طور پر والدین ،بیوی بچوں ،بہن بھائیوں، رشتہ داروں،دوستوں ،ہمسایوںکے ساتھ میٹھےبول کے ساتھ بات چیت کرنا فرض عین ہے۔ گھروں کی خوشحالی کا تعلق اپنے بڑے بڑے مکانوں سے نہیں بلکہ گھروں کی خوشحالی کا تعلق اچھے اخلاق اور میٹھے بول چال سے ہوتا ہے۔ہر انسان حسن ِخلق کا محتاج ہے کیونکہ انسان ،سخت رویوں سے ٹوٹ جاتا ہے۔دُنیا میں کوئی بھی چیز اتنی تکلیف دہ نہیں ہوتی جتنا کہ کسی کی زبان سے نکلا ہوا تلخ بول ہوتا ہے۔انسانی دِل ایسے ہی ہوتے ہیں کہ ذرا سی سخت آہٹ پہ ٹوٹ جاتے ہیں۔ اور جو دِل سخت رویوں کی بُری مار سے ٹوٹیں، اُن میںتلخی کی چبھنہمیشہ باقی رہتی ہے۔دِلوں کی نرمی بُری نہیں ہے کیونکہ (مفہوم) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تو نرم دلی کو بھلائی قرار دیا ہے۔ہاں کمی ہمارے رویوں میں اور برداشت و صبر کی صلاحیت میں ہو سکتی ہے جس پہ محنت کرنے کی ضرورت ہے۔آئنسٹائن لکھتے ہیں کہ’’انسان کی اصل قیمت کا اندازہ اس کے ضبط کی ڈگری سے لگایا جاسکتا ہے۔‘‘ہر انسان کو چاہیے دوسرے کا دل توڑنے سے بچے ۔کیونکہ دل توڑنا بڑا گناہ ہے اور اس کا اثر زندگی میں لوٹ کر ضرور آتا ہے۔جو کسی دوسرے کے دل کو کانٹوں سے زخمی کرتا ہے، وہ چاہے نہ چاہے اسکا اپنا وجود پھول نہیں، ایک کانٹےدار جھاڑی ہی بنتا ہے۔• شرک کے بعد بدترین گناہ ،اللّٰہ کی مخلوق کو تکلیف پہنچانا ہے۔اللہ کی مخلوق کو تکلیف پہنچانے کی سزا اکثر اِسی دنیا میں مل جاتی ہے۔خوش اخلاقی ایک ایسا عطر ہے جتنا زیادہ دوسروں پر نچھاور کریں گے اتنی ہی زیادہ خوشبو آپ کے وجود سے آئے گی۔دنیا کا خوبصورت ترین شخص وہ ہے جسے مشکل میں آواز دینا آسان ہو۔اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا آپ دیکھنے میں کیسے لگتے ہیں۔ اگر آپ لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرتے ہیں تو آپ دنیا کے خوبصورت ترین انسان ہیں۔آپ آسمان تو نہیں بن سکتے، لیکن کسی کے لیے ’’آس ‘‘اور ’’امان‘‘ دونوں بن سکتے ہیں۔اگر آپ کسی کا بھلا نہیں کر سکتے تو کسی کابُرا کرنے کی بھی کوشش مت کریں،دُنیا کمزور ہے،لیکن دُنیا بنانے والا نہیں۔ اللہ پاک ہم سب کو عمل کی توفیق دے ۔آمین
(سُوگن شوپیان ، رابطہ۔9070931709)
���������������