عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا کی جانب سے چند روز قبل شہر میں سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت متعارف کرائی گئیں ای بسیں ابھی مکمل طور پرچارجنگ کی سہولیات کے آنے کے بعد ایک مقررہ شیڈول کے ساتھ نشان زدہ کئے گئے 14 روٹس پر چلائی نہیں جارہی ہیں۔ حکام نے بتایا کہ دو اور جگہوں پر چارجنگ کی سہولت آنے تک بیڑے میں سے صرف 49 بسیں چلیں گی۔ابھی ان بسوں کیلئے چارجنگ سہولیت بٹوارہ میںہے جہاں 32 بسوں کو بیک وقت چارج کیا جاسکتا ہے۔حکام نے بتایا “بٹہ مالو میں ایک اور چارجنگ کی سہولت کی ضرورت ہے اور دوسری ہمہامہ میںشاید ضرورت پڑے۔حکام کا کہنا ہے کہ بسوں کیلئے چارجنگ سہولیات کا کام پہلے ہی کسی پرائیویٹ فرم کو الاٹ کیا گیا ہے اور بہت جلد ان سہولیات کی تنصیب کی جائیگی۔حکام نے بتایا کہ فی الحال 75 ای بسیں دستیاب ہیں اور 25 مزید شامل کی جا رہی ہیں۔ ان بسوں سے بڑے پیمانے پر نقل و حمل کے نظام کو تبدیل کرنے کی امید ہے ۔ ای بسیں پہلے مرحلے میں سرینگر شہر کے ساتھ جوڑنے والے بڈگام ضلع ہیڈکوارٹر تک چلیں گی اور بعد میں دوسرے نزدیکی ضلع گاندربل کے لیے سروس کا امکان ہے۔
نجی ٹرانسپورٹ کے برعکس، اعلیٰ کوالٹی اور آرام دہ بسیں صرف مخصوص بس اسٹاپوں پر رکیں گی۔ ایک ایپلی کیشن جسے اسمارٹ فونز پر ڈان لوڈ کیا جا سکتا ہے مسافروں کو بس کے مقامات اور آمد کے اوقات کا پتہ لگانے میں مدد کر سکتا ہے۔اس کے علاوہ، ان بسوں میں ان بلٹ سی سی ٹی وی نگرانی کا نظام ہے، جس کا مقصد جرائم اور غیر قانونی رویے کے خدشات کو کم کرنا ہے۔ لفٹ اور ریمپ وہیل چیئر پر چلنے والے اور بوڑھوں کو بس میں سوار ہونے میں مدد کریں گے۔ایک اہلکار نے بتایا کہ ہر 25 منٹ کے بعدمقررہ اسٹاپ پر ایک بس ملے گی، تاہم اس میں تھوڑا وقت لگے گا۔ان بسوں کیلئے شہر سرینگر میں 14 روٹ مقرر کئے گئے ہیں،جن پر یہ بسیں چلیں گی۔جن روٹس پریہ بسیں چلیں گی اسی روٹ سے واپس آئیں گی۔ای بسوں کیلئے فی الحال تین مراکز ٹی آر سی، بٹہ مالو اور رام باغ کا انتخاب کیا گیا ہے، جہاں سے یہ بسیں چلیں گی اور واپس اسی جگہ پہنچے گی۔روٹ نمبر ایک(ٹی آر سی سے پاندچھ براستہ سنگرمال، فانٹین کراسنگ، بشمبر نگر، نائوپورہ، رعناواری، سیدہ کدل، نگین۔ حضرت بل یونیورسٹی، حبک کراسنگ، زکورہ اور پاندچھ)۔روٹ نمبر دو( ٹی آر سی سے ہارون براستہ ڈلگیٹ، بڈیاری چوک، نہرو پارک، چشمہ شاہی، برین، نشاط، شالیمار، ہارون)۔روٹ تین اے(پانتہ چھوک سے ٹی آر سی)۔روٹ تین بی ( ٹی آر سی سے صورہ براستہ سنگرمال، منور آباد، نوہٹہ، گوجوارہ، حول، عالمگیری بازار، مل سٹاپ، نوشہرہ، صورہ)۔روٹ پانچ(پانتھہ چوک سے ریلوے اسٹیشن)۔روٹ پانچ بی( چاڈورہ تا رام باغ ’ایرا کمپلیکس‘ براستہ کرالہ پورہ، ماچھوا، باغ مہتاب، چھانہ پورہ، نٹی پورہ، اور رام باغ)۔روٹ چھ اے(حضرت بل سے بٹہ مالوبراستہ نگین، رعناواری، خانیار، باباڈیمب، فتح کدل، سید منصور چوک، اور بٹہ مالو)۔روٹ چھ بی( بٹہ مالو سے بڈگام ،بٹہ مالو، جہانگیر چوک، رام باغ، پرے پورہ، حیدر پورہ، ہمہامہ، اومپورہ، اور بڈگام)۔روٹ سات( جہانگیر چوک، رام باغ، پرے پورہ، حیدر پورہ، ہمہامہ، اور ہوائی اڈے کے ذریعے بٹہ مالو سے ہوائی اڈے تک)۔روٹ 8 آٹھ(راولپورہ، صنعت نگر، باغات برزلہ، اور رام باغ کے راستے رنگریٹھ سے رام باغ)۔روٹ نوسرکلر روٹ)بٹہ مالو، بمنہ بائی پاس، پارم پورہ، قمرواری، سیمنٹ برج، نور باغ، سکہ ڈافر، راجوری کدل، بوہری کدل، منور آباد، ایم اے روڈ، جہانگیر چوک، اور بٹہ مالو)۔روٹ دس( ٹی آر سی سے بڈگام براستہ مومن آباد، بمنہ بائی پاس، خمینی چوک، میرگنڈ، ڈی سی آفس، اور بڈگام بس اسٹینڈ)۔روٹ گیارہ( بٹہ مالو سے حضرت بل براستہ دودھ گنگا روڈ، چھوٹا بازار، سید منصور چوک، نئی سڑک، نواکدل، راجوری کدل، گوجوارہ، حول، عالمگیری بازار، مل اسٹاپ، بوٹا کدل، لال بازار، صدربل اور حضرت بل یونیورسٹی)۔روٹ بارہ اے( حول جامع مسجد، منور آباد، ٹی آر سی، عبداللہ برج، راج باغ، وزیر باغ، جہانگیر چوک، بٹہ مالو، قمر واری، نور باغ، عیدگاہ، عالی مسجد، حول، عالمگیری بازار، نوشہرہ، اور صورہ)۔