عظمیٰ نیوز سروس
ریاسی //مرکزی وزیر مملکت سائنس اور ٹیکنالوجی،پنشن، ایٹمی توانائی ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی دیوینگ فلاحی اصلاحات ایک حساس عزم سے متاثرہے اور وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد نریندر مودی کے اعلان کے مطابق ہے ۔اپنے خطاب کے دوران ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جس دن سے وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا ہے، ان کی طرف سے دیویانگوں کی فلاح و بہبود کیلئے کچھ سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔ سول سروسز امتحان میں معذوروںکے لئے فیس میں کمی، دیویانگوں کے لئے اپنی ریاست کے کیڈر کے علاوہ کیڈر کی ترجیح کا اضافی انتخاب، سول سروسز کے امتحان میں کوالیفائی کرنے والے دیویانگوں کے لئے ریزرویشن 3 فیصد سے بڑھا کر 4 فیصد، والدین کے لئے دیویانگ خصوصی الاؤنس میں اضافہ وغیرہ شامل ہیں۔
ان اقدامات کا مقصد سرکاری ملازمتوں میںمعذوروںکیلئے کافی مواقع کو یقینی بنانا، عوامی شعبے میں شمولیت اور تنوع کو فروغ دینا تھا۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ ان میں سے ہر ایک قدم ایک جامع اور مساوی معاشرے کو فروغ دینے کے لئے حکومت کی لگن کو ظاہر کرتا ہے جہاں دیویانگوں کو یکساں مواقع اور اہم سرکاری خدمات تک رسائی حاصل ہے۔وزیر موصوف نے زیادہ قابل رسائی اور جامع ہندوستان کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کی ستائش کی۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی حکومت نے 10 کروڑ ایل پی جی (مائع پٹرولیم گیس) سلنڈر تقسیم کئے ہیں، جو پردھان منتری اجولا یوجنا (PMUY) میں ایک اہم کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی سوچھ بھارت ابھیان کے لئے انتھک لگن کے نتیجے میں ملک بھر میں حیرت انگیز طور پر 12 کروڑ بیت الخلاء تعمیر ہوئے ہیں۔ یہ لاکھوں ہندوستانیوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے حکومت کے عزم کو واضح کرتا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ بھی کہا کہ اس حکومت نے معذورافراد کے لئے فلاحی امداد کو دوگنا کرکے اسے 27,000 سے بڑھا کر 54,000 کر کے ایک قابل ذکر قدم اٹھایا ہے۔ بعد ازاں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مفت موبائل آئی کلینک ایمبولینس کا افتتاح کیا۔ مفت موبائل آئی کلینک ایمبولینس صحت کی دیکھ بھال تک رسائی میں ایک اہم قدم ہے، جو ریاسی بھر کے افراد کو آنکھوں کے جامع معائنے، مشاورت اور علاج معالجہ میں تعاون کرئے گی ۔