عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// 67 ویں قومی اسکول گیمز (این ایس جی) اختتام پذیر ہوئیں، جس میں شاندار فتوحات اور تاریخی لمحات کا مظاہرہ کیا گیا۔ ان کھیلوں میں ہندوستان کے کونے کونے سے باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کو اکٹھا کیا گیا تھا ۔جموں و کشمیر کی ٹیم کو اپنے مبارکبادی پیغام میں سرمد حفیظ سکریٹری برائے یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے نوجوان ٹیلنٹ سے بھرپور ہیں اور انہوں نے اس شاندار جیت سے ایک بار پھر ہماراسر فخر سے بلند کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام نوجوان کھلاڑیوں، ان کے کوچز اور 67ویں نیشنل اسکول گیمز کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے پوری آرگنائزنگ ٹیم مبارکبادی کی مستحق ہے ۔سرمد حفیظ نے کہا ’’آپ کی محنت اور لگن واقعی متاثر کن رہی ہے، اور آپ نے جموں و کشمیر کو فخر کیا ہے‘‘۔وائی ایس ایس جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر سباش چندر چھیبر نے فٹ بال اور والی بال ٹیم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کھیلوں کے انعقاد میں محکمہ کی لگن اور محنت نظر آتی ہے۔منصفانہ انتخاب اور دونوں ٹیموں کے لئے پیشہ ورانہ کوچنگ جموں و کشمیر کی ٹیمیں گراؤنڈ پر نظر آئیں اور فٹ بال میں پہلی پوزیشن اور والی بال میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے سے ہمارے محکمہ کو عزت ملی ہے‘‘۔انہوں نے کہا’’’’کھلاڑیوںکے عزم اور سپورٹس مین شپ نے نوجوانوں کے کھیلوں کے لیے ایک قابل ذکر معیار قائم کیا ہے ‘‘۔این ایس جی کے آخری دن سیمی فائنل مقابلے دیکھنے میں آئے ۔ فٹ بال میں جموں و کشمیر کا مقابلہ کیرلہ کی مضبوط ٹیم سے ہوا۔ میچ ایک سنسنی خیز تھا، جس کا اختتام ایک سخت پینالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، پولو گراؤنڈ میں جموں کشمیر نے 7-6 کے سکور کے ساتھ فتح حاصل کی۔ایک اور دلچسپ سیمی فائنل میں CISCE نے گرین ویلی انسٹی ٹیوٹ میں راجستھان کو شکست دی۔ راجستھان نے کیرلہ کے خلاف سخت گیر میچ میں جگہ حاصل کی، جہاں کیرلہ نے فتح حاصل کی۔فٹ بال فائنل ٹی آر سی میںیوٹی نے اپنی پہلی این ایس جی فٹ بال چیمپئن شپ حاصل کرکے تاریخ رقم کی۔جموں کشمیر نے CISCE کو 1-0 کے ساتھ شکست دی۔ والی بال میںجموں و کشمیر کو سیمی فائنل میں یو پی کے خلاف دھچکا لگا۔ تاہم ٹیم نے مغربی بنگال کے خلاف میچ میں غیر معمولی لچک کا مظاہرہ کیا، والی بال میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔والی بال کے فائنل میں یو پی کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا اور راجستھان۔ یو پی نے بالآخر جیت درج کی۔انہوں نے محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس جموں و کشمیر کے جوائنٹ ڈائریکٹر کشمیر وسیم راجہ کے پرجوش تعاون اور حوصلہ افزائی کو سبھی سراہا۔این ایس جی کے شاندار اختتام میں ایک شاندار انعامی تقریب ہوئی۔