عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں کے نگروٹا میں ہفتہ کی شام سدھرا نروال شاہراہ پر ٹفن باکس پر مبنی دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) ملنے کے بعد سیکورٹی کو سخت کر دیا گیا ہے۔
بتادیں کہ ہفتہ کی شام قومی شاہراہ پر 2 کلو دیسی ساختہ بم برآمد ہوا تھا جس کے بعد شاہراہ پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
جموں و کشمیر پولیس نے ایک بیان میں کہا، “علاقے کی تلاشی کے بعد ایک ٹفن باکس میں نصب آئی ای ڈی بر آمد ہوا جس کا وزن تقریباً دو کلو گرام تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ بعد ازاں، بم ڈسپوزل سکواڈ نے دھماکہ خیز مواد کو کنٹرولڈ دھماکے ناکارہ بنا دیا”۔
قبل ازیں، پولیس کے مطابق، تقریباً 5 بج کر 30 منٹ، انہیں اطلاع ملی کہ جموں کے سدھرا نروال شاہراہ پر قائم ایک پولیس چوکی کے قریب ایک مشکوک چیز ملی ہے۔
اطلاع ملنے پر پولیس کی ایک ٹیم جموں پولیس اور ڈاگ سکواڈ کے ساتھ موقع پر پہنچی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ اس معاملے میں آئی پی سی کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔