محمد تسکین
بانہال// جموں سرینگر قومی شاہراہ پر رام بن پیش آئے الگ الگ سڑک حادثات میں 4 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، سیری علاقے میں ایک تویرا اور ایک آٹو لوڈ کیریئر کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں اور زخمیوں کو ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ جموں سے وادی کشمیر کی طرف تویرا گاڑی مخالف سمت سے آرہے ایک آٹو لوڈ کیرئیر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں لوڈ کیرئر شایراہ پر ہی پلٹ گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں تین افراد کو چوٹیں ائی ہیں۔ حادثے کی وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت کچھ وقت متاثر رہی تاہم بعد میں اسے ٹریفک کیلئے دوبارہ بحال کیا گیا۔ اسی طرح ایک اور واقع میں کیلا موڑ ٹنل کے نزدیک سیبوں سے لدھا ایک ٹرک سڑک پر الٹ گیا تاہم اس کا ڈرائیور معمول چوٹوں کے ساتھ بچ نکلا ہے۔